News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

پانامہ ون اور پانامہ ٹو کےبعد پیش خدمت ہے پانامہ تھری ۔۔

پانامہ ون اور پانامہ ٹو کےبعد پیش خدمت ہے پانامہ تھری ۔۔
اپ لوڈ :- منگل 13 اکتوبر 2019 اپ ڈیٹ :- منگل 15 اکتوبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 195

 
 
شہراقتداریعنی اسلام آبادمیں ان دنوں پانامہ تھری کی گونج ہے ۔ آپ پوچھیں گےیہ پانامہ تھری کیاہے؟ کیاپھرسےنوازشریف کےخلاف کوئی کیس بناناجارہاہے؟ جی نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ۔ پانامہ تھری کانوازشریف سےبظاہرتوکوئی تعلق نہیں لیکن اگرگہرائی میں جاکردیکھیں توگہراتعلق بنتاہے لیکن بظاہرایسانہیں ۔
 
دوستوپانامہ تھری کی بات چلی ہےتوپانامہ ون کاذکربھی ہوجائے۔ پانامہ ون وہ کیس ہےمیں جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوپھنساکرانہیں اقامہ میں سزادےدی گئی کیونکہ پانامہ میں اتنی جان نہیں تھی ۔
 
پانامہ ٹوسابق صدر آصف زرداری کےخلاف جعلی بنک اکاونٹس کاوہ کیس ہےمیں جس میں وہ نیب راولپنِڈی کےہاتھوں گرفتارہونےکےبعدان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔
 
اوراب آتےہیں پانامہ تھری کی جانب ۔ تودوستوپانامہ تھری وہ کیس ہےجس میں سپریم کورٹ کےانتہائی معزیزاورقابل احترام جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف اثاثےچھپانےکاکیس بناکرسپریم جوڈیشل کونسل میں ان کےخلاف ریفرنس دائرکیاگیاہے۔ جسٹس فائزعیسیٰ نےاس ریفرنس کوبدنیتی پرمبنی قراردیتےہوئےسپریم کورٹ میں ایک عدد آئینی درخواست دائرکی جس کی اوپن کورٹ میں سماعت جاری ہے۔
 
قاضی صاحب کی آئینی پٹیشن کےجواب میں اٹارنی جنرل نےوفاق کاجواب عدالت میں جمع کرایاہے۔ اس جواب میں قاضی فائزعیسیٰ صاحب کےخلاف سنگین الزامات لگائےگئےہیں۔ اٹارنی جنرل نےاپنےجواب میں کہاہےکہ قاضی فائزعیسیٰ کےبچےان کےناجائزاثاثوں کےبےنامی دارہیں ۔ یہ وہی الزام ہےجونوازشریف کےخلاف لگایاگیاتھا۔ یہ وہ نسبت ہےجس کےباعث اس کیس کوپانامہ تھری کانام دیتےہیں ۔
 
 
 
 
اس کیس کافیصلہ جوبھی ہو، لیکن ایک بات توطےہےکہ اس کیس کےماسٹرمائنڈقاضی صاحب کوسزادلوانےکافیصلہ کرچکےہیں ۔ خدانخواستہ ایساہوگیا
اوروکلااس کےخلاف سڑکوں پرنکل آئےتوپاکستان ایک پھرعدالتی بحران کاشکارہوجائےگا۔
 
یادرہےقاضی فائزعیسیٰ بانی پاکستان محمدعلی جناح کےدیرینہ ساتھی قاضی محمدعیسیٰ کےصاحبزادےہیں ۔ فائزعیسیٰ صاحب نےحدیبیہ پیپرمل کیس کودوبارہ کھولنےکی نیب کی اپیل مستردکی تھی ۔ فیض آباددھرناکیس کافیصلہ بھی انہوں نےہی سنایاتھا۔

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.