News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

کراچی کےمسائل : فروغ نسیم کی تجویز نےکھلبلی مچادی

کراچی کےمسائل : فروغ نسیم کی تجویز نےکھلبلی مچادی
اپ لوڈ :- جمعرات 12 ستمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 185

ویب ڈیسک ڈیسک۔۔
 
کراچی میں کوڑا کرکٹ کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کودیکھتےہوئےکراچی کےمسائل حل کرنےکیلئےبنائی گئی کمیٹی کےسربراہ وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نےوفاق کو شہرقائدکاانتظام سنبھالنےکی تجویزدےدی ۔
 
 جی ہاں ، وفاقی وزیرقانون  فروغ نسیم نےکراچی کےمسائل حل کرنےکیلئےوفاقی حکومت کو کراچی میں آئین کےآرٹیکل 149-4کونافذکرنےکااشارہ دیاہے۔ فروغ نسیم کاکہناہےکہ کراچی کےمسائل حل کرناہیں تواس  آرٹیکل کونافذکرناہوگااوروہ اس آرٹیکل کےنفاذکےحق میں ہیں۔
 
انہوں نےکہاکہ مسائل حل کرنےکیلئےسخت اقدامات کرناہونگے۔ میڈیا میں سامنےآنےوالی خبروں کےمطابق فروغ نسیم کہتےہیں کہ کراچی کو وفاق کےکنٹرول میں دینےکیلئےآئین کےآرٹیکل 149-4کانفاذہفتہ14ستمبرکوہوگا۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
 
یہ تو تھی وہ گرماگرم خبرجوہم نےآپ سےشئیرکردی لیکن دیکھناہےکہ کیاوزیراعظم عمران خان بھی اس تجویزکومنظوری دیتےہیں یانہیں کیونکہ وفاق کےکراچی کاانتظام سنبھالنےکی صورت میں وفاق اورسندھ ایکدوسرےکےآمنےسامنےآجائیں گےاورپہلےسےکشیدہ سیاسی صورتحال مزیدکشیدہ ہوجائےگی ۔ اس کےعلاوہ یہ بھی ممکن ہےکہ اس آرٹیکل کونافذہونےکےبعداعلی عدالت میں چیلنج کردیاجائے۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.