Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

جمال خشوگی کس بات سےانکارپرقتل کیاگیا

11 Sep 2019 26

ویب ڈیسک ۔۔
ترک اخبارصبانےگزشتہ سال استنبول میں قتل ہونےوالےسعودی صحافی جمال خاشقجی سے متعلق ایک نئی آڈیوریکارڈنگ کی تفصیلات جاری کی ہیں ۔ اس ریکارڈنگ کومبینہ طورپرجمال خاشقجی کی زندگی کےآخری لمحات میں ریکارڈ کیا گیا۔
 
جمالی خاشقجی کومبینہ طورپرسعودی عرب کےموجودہ حکمرانوں پرکڑی تنقیدکرنےپرگزشتہ سال استنبول کی سعودی ایمبیسی میں بلاکرقتل کردیاگیاتھا۔ 
 
 صبانیوزپیپرکے مطابق آڈیوریکارڈنگ کی یہ تفصیلات ایک ایسی ریکارڈنگ سے لی گئی ہیں جن کو سعودی قونصلیٹ کے اندر ریکارڈ کیا گیا،جسےبعد میں ترک انٹییلیجنس نےحاصل کیا۔
 
اخبارکی رپورٹ کےمطابق اس میں مبینہ طورپرجمال خاشقجی کی موت کےوقت کے آخری الفاظ سے متعلق معلومات شامل ہیں۔
 
جمال خشوگی کومارنےسےپہلےکیاحکم دیاگیا؟ 
 
رپورٹ کے مطابق سعودی سفارتخانے میں داخل ہونے کے بعد جمال خاشقجی کو بتایا گیا کہ انٹرپول کے حکم کے مطابق انھیں ریاض واپس جانا ہو گا۔ یہ سننےکےبعدخاشقجی نےسعودی عرب جانےسےانکارکردیا،جس پرانہیں کوئی نشہ آورشےدیکربیہوش کردیاگیا۔ 
 
 اخباری رپورٹ کے مطابق خاشقجی کےمنہ پرکوئی کپڑایالفافہ وغیرہ ڈال کران کاسانس روک دیاگیا۔ اس ریکارڈنگ میں مبینہ طور پر ہاتھا پائی کی آوازیں بھی موجود ہیں۔
 
عالمی دباؤ کے باوجود جمال خاشقجی کی لاش ان کی ہلاکت کے ایک سال بعد بھی نہیں ملی ہے۔
 
سعودی حکومت کی تردید
 
سعودی حکومت نےصبا کی رپورٹ مسترد کرتےہوئےکہاہےکہ جن اہلکاروں نےخاشقجی کوقتل کیاوہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوئے۔
 

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Two Muslim women make history in America

The US media reported the women include 31 first-time House members which is seven more than record set for freshmen women during the 1992 “Year of the Woman” election. &n
By : Ali Usman
10 Nov 2018

خوفناک سیکس گیم، لڑکی کی جان لےگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈاکےنواحی علاقےوالریکومیں ایک عجیب وغریب لیکن سبق آموزواقعہ پیش آیا۔
10 Jun 2019

جنیدجمشیدکاطیارہ کیسےگرا؟وجوہات کاپتاچل گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف مبلغ جنید جمشید سمیت 53 افراد کی موت کا سبب بننے والے طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئی
11 Jan 2019

کپل شرما اورسنیل گروورمیں صلح کیسےہوئی؟

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف کامیڈین کپل شرما اورکامیڈی نائٹس کااہم حصہ رہنےوالےسنیل گروور کےدرمیان ایک عرصےسےسر
19 Jan 2019