Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

پشاورمیٹروبس ، مزیدنقائص کی نشاندہی

15 May 2019 40

لاہور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ یا بی آر ٹی منصوبے سے باوجود کوششوں کے جان نہیں چھوٹ رہی بلکہ یہ منصوبہ اس کے لیے مسلسل بدنامی کا باعث بنتا جا رہا ہے۔
 
تقریباً ڈیڑھ سال سے تاخیر کا شکار پشاور شہر کے سب سے بڑے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے بس ریپڈ ٹرانزٹ یا بی آر ٹی کی مرکزی کوریڈور پر تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہو چکا تھا لیکن حالیہ دنوں صدر کے علاقے میں اس میں پھر سے کچھ تعمیراتی نقائص سامنے آئے ہیں جس کے بعد سے حکومت پھر سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔
 
پشاور صدر کے علاقے میں حالیہ دنوں میں معلوم ہوا کہ سنہری مسجد کے قریب واقع موڑ پر 18 میٹر کی بسیں مڑ نہیں سکتیں لہذا وہاں سڑک کشادہ کرنے کے لیے پھر سے تھوڑ پھوڑ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
 
سائٹ پر موجود ایک انجینئر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ بسوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران معلوم ہوا کہ سنہری مسجد موڑ سے بڑی بسیں نہیں گزر سکتیں اس لیے اسے پھر سے توڑ کر دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 
انھوں نے کہا کہ مذکورہ مقام پر کوریڈور کی کشادگی کے لیے اب نئے ستون تعمیر کیے جا رہے ہیں جس سے یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
 
یاد رہے کہ گذشتہ تقریباً دو ماہ کے دوران یہ دوسری مرتبہ ہے کہ بی آر ٹی منصوبے میں تعمیراتی نقائص کی نشاندہی کی گئی ہے۔
 
اس سے پہلے تہکال کے علاقے میں بس سٹیشنوں کے قریب تعمیر شدہ کوریڈور میں خرابیوں کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد جنگلوں کو توڑ کر سڑک کشادہ کی گئی تھی۔
 
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ خیبرپختونخوا حکومت کی معائنہ ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ جلد بازی میں شروع کیا گیا، اس کی منصوبہ بندی ناقص تھی جبکہ اس کے ڈیزائن بناتے وقت سنگین نوعیت کی کوتاہیاں کی گئی۔
 
معائنہ ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ناقص منصوبہ بندی کے باعث قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
 
بعض سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی ڈیزائننگ کے لیے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں جس کے لیے ان کو تقریباً ایک ارب روپے سے زیادہ رقم دی گئی لیکن اس کے باوجود منصوبے میں کئی نقائص سامنے آ رہے ہیں۔
 
خیال رہے کہ بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر حکومت کی جانب سے اس منصوبے کو چھ ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود بھی یہ منصوبہ بدستور التوا کا شکار ہے۔
 

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Two Muslim women make history in America

The US media reported the women include 31 first-time House members which is seven more than record set for freshmen women during the 1992 “Year of the Woman” election. &n
By : Ali Usman
10 Nov 2018

نوازشریف کاحیران کن فیصلہ،سب پریشان۔۔

معروف صحافی اورسینئراینکرپرسن کامران خان نےنوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈصفدرکی جیل سےرہائی کوشریف خ
By : Kamran Khan
30 Sep 2018

سزاوں کی معطلی عارضی یامستقل؟

 لاہور(ویب ڈیسک)معروف سینئرصحافی سلمان غنی کہتےہیں نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن صفدرکی سزاوں کی معطلی نےج
By : Salmaan Ghani
30 Sep 2018

شہبازشریف کےریمانڈکیلئےنیب کےدلائل

 آپکویہ پڑھ کریقیناًبہت عجیب لگےگاکہ ہفتےکےروزجب شہبازشریف کواحتساب عدالت میں ریمانڈکیلئےپیش کیاگیاتو
07 Oct 2018