News Makers

تازہ ترین

بل گیٹس کی بیٹی جینیفرگیٹس نےمسلمان جیون ساتھی ڈھونڈ لیا

بل گیٹس کی بیٹی جینیفرگیٹس نےمسلمان جیون ساتھی ڈھونڈ لیا
اپ لوڈ :- ہفتہ 01 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 46

ویب ڈیسک ۔۔
 
دنیا کے امیر ترین شخص کا درجہ رکھنے والے اور تقریباً 130 کھرب روپے کے مالک بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی نے اپنے دیرینہ دوست مصری مسلمان نوجوان کوجیون ساتھی چن لیا۔
 
جی ہاں ، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی 23 سالہ جینیفر گیٹس اور 28 سالہ مصری نژاد نوجوان نائل نصر کے درمیان 4 سال قبل تعلقات استوار ہوئے تھے۔
 
بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے مصری نژاد مسلمان نوجوان سے 18 سال سے قبل ہی اس وقت تعلقات استوار کرلیے تھے جب انہیں پتا چلا تھا کہ نائل نصر بہترین گھڑ سوار ہیں۔
 
بل گیٹس کی بیٹی اور مصری مسلمان نوجوان کے معاشقے نے 2017 میں تہلکہ مچادیا تھا اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہوگئی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔
 
تاہم جینیفر گیٹس کی جانب سے ماسٹر کی تعلیم کی وجہ سے ان کی شادی ممکن نہ ہوسکی لیکن دونوں اس عرصے کے دوران انتہائی قریب رہے اور ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیے۔
 
تاہم اب دونوں نے منگنی کرلی ہے جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.