News Makers

تازہ ترین

سعودی خواتین کو تاش کھیلنےکی اجازت بھی مل گئی ۔۔

سعودی خواتین کو تاش کھیلنےکی اجازت بھی مل گئی ۔۔
اپ لوڈ :- جمعہ 31 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 58

ویب ڈیسک ۔۔
سعودی عرب میں بھِی تبدیلی آچکی ہےاوریہی وجہ ہےکہ خواتین کو آہستہ آہستہ مختلف کام کرنےکی اجازت دی جارہی ہے۔ اسی سلسلےمیں حکومت نے اب خواتین کو پہلی مرتبہ تاش کے ہونے والے مقابلوں میں شرکت کی اجازت بھی دے دی۔
 
سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق پہلی مرتبہ ہر سال منعقد ہونے والے تاش کے مقابلوں میں خواتین کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
 
سعودی عرب میں ہر سال تاش کا ٹورنامنٹ منعقد ہوتا ہے جس میں ملک بھر سے عمر رسیدہ افراد سمیت نوجوان افراد بھی شریک ہوتے ہیں اور اپنی مہارت دکھاتے ہیں۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.