News Makers

عسکری قیادت :-ملکی سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-عسکری قیادت نےہمیشہ خودکوسیاسی معاملات سےدوررکھنےپرزوردیا
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز ، نیب و سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-گزشتہ روزشیخ رشیدنےپارلیمانی لیڈرزکی عسکری قیادت سےملاقات کی تصدیق کی تھی
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز، نیب و سیاسی معاملات سےمتعلق تمام کام سیاسی قیادت نےکرنےہیں،عسکری قیادت

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

روسی اپوزیشن رہنماکوماسےباہرآگئے،حالت خطرےسےباہر

روسی اپوزیشن رہنماکوماسےباہرآگئے،حالت خطرےسےباہر
اپ لوڈ :- منگل 08 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 26

ویب ڈیسک ۔۔
 
روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کےبارےمیں اچھی خبریہ آئی ہےکہ ان کی صحت بتدریج بہترہورہی ہےاوریہ کہ وہ کوما سے باہرآ گئے ہیں اورانہوں نےباتوں کاجواب دینابھی شروع کردیاہے۔
 
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بڑے ناقد سمجھنےجوانےوالے44سالہ الیکسی ناوالنی کی 20 اگست کو کام کے سلسلے میں اومسک کےسفر کے بعد سائبیریا سے ماسکو واپس جاتےہوئےجہازمیں طبیعت خراب ہوگئی تھی اورکی بیماری کے سبب طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔
 
اس واقعےکےبعدناوالنی کی ترجمان کیرا یارمیش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتےہوئےکہا تھا کہ 'ہمارا خیال ہے کہ الیکسی ناوالنی کو ان کی چائے میں زہر دیا گیا تھا، یہی وہ چیز تھی جو انہوں نے صبح پی تھی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زہر گرم چائے میں جلدی حل ہو گیا تھا'۔
 
اے پی' کے مطابق برلن کے چیریٹ ہسپتال نے اپنے بیان میں کہا کہ مریض کوما سے باہر آگئے ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر سے بھی ہٹا لیا گیا ہے، وہ زبانی گفتگو کا جواب دے رہے ہیں لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس بدترین زہر کے آگے چل کر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔
 
اس معاملےپرجرمن حکومت نے روس سے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ جرمن حکام کےمطابق اس بات کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ ناوالنی کو نوویچوک گروپ کے کیمیائی اجزا کا زہر دیا گیا۔ تاہم روسی حکومت ان الزامات کومستردکرتےہوئےجرمنی سےثبوت دینےکامطالبہ کیاہے۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.