News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

فرانسیسی میگزین نےایک بارپھرتوہین آمیزخاکےشائع کردئیے

فرانسیسی میگزین نےایک بارپھرتوہین آمیزخاکےشائع کردئیے
اپ لوڈ :- بدھ 02 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 43

 ویب ڈیسک ۔۔
 
متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر شان رسالت مابﷺ میں گستاخی کاارتکاب کرتے ہوئے توہین آمیزخاکے شائع کردیے۔
 
غیرملکی میڈیا کے مطابق میگزین کی جانب سے شائع کیے گئے توہین آمیز خاکے وہی ہیں جن کے ردعمل میں 7 جنوری 2015 کو اس میگزین پر حملہ کیا گیا تھا۔
 
متنازع فرانسیسی میگزین کی جانب سے توہین آمیزخاکوں کی دوبارہ اشاعت ایسے موقع پر کی گئی ہے جب حملہ کرنے والے 2 بھائیوں کو مبینہ طور پر مدد فراہم کرنے والے 14 افراد کے خلاف آئندہ بدھ سے مقدمےکا آغاز ہورہا ہے۔
 
 پیرس میں واقع میگزین کے دفتر میں ہونے والے حملے میں خاکے بنانے والا شخص اور دیگر 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس کے اگلے ہی دن پیرس میں ہونے والے ایک اور حملے میں مزید 5 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
 
توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔
 
پاکستانی دفترخارجہ نےفرانسیسی میگزین کےاس توہین آمیزاقدام کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتےہوئےاسےدنیابھرکےاربوں مسلمانوں کےمذہبی جذبات کی توہین کےمترادف قراردیاہے۔ پاکستانی دفترخارجہ کےترجمان زاہدحفیظ چودھری کہتےہیں اظہاررائےکی آززادی کےنام پراس قسم کےتوہین آمیزاقدامات کی قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.