News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

لوگوں کو گھروں تک محدود کرنےکاانتہائی انوکھاطریقہ

لوگوں کو گھروں تک محدود کرنےکاانتہائی انوکھاطریقہ
اپ لوڈ :- منگل 21 اپریل 2020
ٹوٹل ریڈز :- 75

ویب ڈیسک ۔۔
 
یہ کہاجائےتوبےجانہ ہوگاکہ کوروناوائرس کی وجہ سےپوری دنیامیں لاک ڈاون ہےاوراربوں لوگ سارےکام کاج چھوڑکردوڈھائی ماہ سےاپنےاپنےگھروں میں قیدہیں۔ لوگ کی اکثریت لاک ڈاون کااحترام کرتی ہےلیکن کچھ ایسےہیں جوبوریت دورکرنےکیلئےگھروں سےباہرنکل آتےہیں ۔ 
 
ایسےہی لوگوں کوسبق سکھانےکیلئےانڈونیشیامیں انوکھاطریقہ نکالاگیاہے۔ انڈونیشی صوبےوسطی جاواکےعلاقےسراگین ریجنسی میں قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کوپکڑکرسبق سکھانےکیلئےآسیب زدہ گھروں میں چودہ روزکیلئےبندکردیاجاتاہے۔ 
 
یہ حکم نامہ اس وقت جاری کیا گیا جب جکارتہ اور دیگر شہروں سے متعدد افراد اس علاقے میں آئے۔
 
اب تک قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 5 افراد کو ایسے گھروں میں بند کیا جاچکا ہے۔
 
ان میں سے ایک شخص نے کہا کہ اس سزا کے دوران اب تک اس کا سامنا کسی بھوت سے نہیں ہوا 'مگر جو ہونا ہوتا ہے وہ ہوکر رہتا ہے، میں جانتا ہوں کہ یہ سب کے تحفظ کے لیے ہے اور میں نے سبق سیکھ لیا ہے'۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.