News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

کوروناوائرس : نیویارک میں صورتحال انتہائی خراب ، اموات کاخدشہ

کوروناوائرس : نیویارک میں صورتحال انتہائی خراب ، اموات کاخدشہ
اپ لوڈ :- سوموار 23 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 107

ویب ڈیسک ۔۔
 
 خودکوبڑےفخرسےدنیاکی سپرپاورکہلوانےوالاامریکابھی آج کوروناوائرس کےہاتھوں اتناہی بےبس دکھائی دیتاہےجتناتیسری دنیاکاکوئی گیاگزراملک ۔ واضح رہےکہ امریکاکاسب سےجدیداورترقی یافتہ شہرنیویارک اس وقت وباکامرکزبناہواہےجہاں ملک میں مجموعی کیسز کے نصف کیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔
 
 
نیویارک کےگورنربل ڈی بلاسیونےکوروناوائرس کےبعدپیداہونےوالی صورتحال پراپنی بےبسی کااظہارکرتےہوئےاعتراف کیاہےکہ شہرمیں صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے۔ میئر نے خبردار کیا ہےکہ آئندہ 10 روز میں طبی سہولیات کی قلت پیدا ہوجائے گی اورشہر میں صورتحال بدترین  ہوجائےگی۔ بل ڈی بلیسیوکےمطابق شہرمیں اس وقت تقریباً 10روز کی طبی سہولیات موجود ہیں، مزید وینٹی لیٹر نہ ملنےکی صورت میں لوگ مرنا شروع ہوجائیں گے۔ گزشتہ روز تقریباً 15 ہزار شہریوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جو گزشتہ روز کی نسبت 4 ہزار زیادہ تھے۔
 
 
نیویارک کے میئر نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال بدترین ہورہی ہے، اپریل اور مئی میں مزید بری صورتحال سے دوچار ہوں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ تقریباً 400 کے قریب افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
 دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 14 ہزار سے زائد افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
---------------------
New York ko kya ho gya?
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.