News Makers

پی آئی اے :-یورپ کےبعدامریکانےبھی پی آئی اےکی پروازوں پرپابندی لگادی
پی آئی اے :-جعلی لائسنس کامعاملہ سامنےآنےکےبعدامریکی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کاایکشن
پی آئی اے :-وزیرہوابازی غلام سرورخان نےپائلٹس کےجعلی لائسنس کامعاملہ اٹھایاتھا

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
246351
  • اموات 5123
  • سندھ 102368
  • پنجاب 85991
  • بلوچستان 11128
  • خیبرپختونخوا 29775
  • اسلام آباد 13927
  • گلگت بلتستان 1630
  • آزاد کشمیر 1532

 

کوروناوائرس : جسےاللہ رکھے،ایران میں کرشمہ ہوگیا

کوروناوائرس : جسےاللہ رکھے،ایران میں کرشمہ ہوگیا
اپ لوڈ :- ہفتہ 21 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 118

 ویب ڈیسک ۔۔
 
چین ، اٹلی،اسپین اورجرمنی کے بعدایران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والادنیاکا 5 واں بڑا ملک ہےلیکن وہاں ایک کرشمہ دیکھنے میں آیا ہے۔
 
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں 103 سالہ خاتون کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا شکار ہوئیں اور صحت یاب بھی ہوگئیں حالانکہ بزرگ افراد میں اس مرض سے موت کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
 
 
اس سے قبل ایران کے شہر کرمان میں ایک 91 سالہ شخص بھی اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے تھے اور وہ رواں ہفتے ہی ہسپتال سے گھر واپس گئے حالانکہ انہیں دمہ اور ہائی بلڈپریشر کی شکایت بھی تھی جو کورونا وائرس کے شکار ہونے پر پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھانے والے عناصر بھی سمجھے جاتے ہیں۔
 
 
اس سے قبل چین میں رواں ماہ ہی ایک سو سالہ شخص بھی کووڈ19 میں مبتلا ہوئے اور ووہان کے ایک ہسپتال میں 13 دن کے علاج کے بعد صحت یاب ہوگئےتھے۔
 
مگر 103 سالہ خاتون اب تک کی سب سے معمر شخصیت ہیں جنہوں نے اس خطرناک وائرس کو شکست دی ہے۔
------------
Buzarg Irani khaton nay sab ko hairan kar diya..
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.