News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

کوروناوائرس سےایرانی خاتون رکن پارلیمنٹ جاں بحق

کوروناوائرس سےایرانی خاتون رکن پارلیمنٹ جاں بحق
اپ لوڈ :- ہفتہ 07 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 122

ویب ڈیسک ۔۔
 
ایران میں کورونا وائرس کےوارجاری ۔ خاتون رکن پارلیمنٹ سمیت مزید 21 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
 
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی رکن 55 سالہ فاطمی رہبر چند روز سے کورونا وائرس میں مبتلا تھیں ۔ ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ایرانی میڈیا کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
 
ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی یہ دوسری سرکاری شخصیت ہیں، اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر بھی کورونا وائرس سے چل بسےتھے۔
 
خبر رساں ایجنسی کےمطابق ممبرپارلیمنٹ کی ہلاکت اس بات کو ظاہر کرتی ہےکہ ایران میں کورونا وائرس تیزی سے سرکاری اداروں میں بھی پھیل رہا ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.