News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

سابق سعودی ولی عہد سمیت شاہی خاندان کےاہم افرادگرفتار

سابق سعودی ولی عہد سمیت شاہی خاندان کےاہم افرادگرفتار
اپ لوڈ :- ہفتہ 07 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 95

 ویب ڈیسک ۔۔
 
برطانوی نشریاتی ادارےکےمطابق سعودی حکومت نے سابق ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
 
 
 رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، سابق ولی عہد محمد بن نائف اورشاہی خاندان کے اہم ترین فردشہزادہ نواف بن نائف کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان تینوں افراد کو جمعے کے روز ان کے محلات سے حراست میں لیا گیا تاہم ان کی گرفتاری کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
 
 
واضح رہے کہ 2017 میں شہزادہ محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی خاندان کے درجنوں ارکان، وزرا اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کرکے انہیں ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا تھا۔ سعودی حکومت کے مطابق ان شخصیات نے بدعنوانی کرکے اربوں ریال ہتھیائے تھے تاہم مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان شخصیات کو شہزادہ محمد سلمان سے وفادار رہنے کا حلف لینے کے بعد رہائی ملی تھی۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.