News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

{یورپی یونین مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کامعاملہ اٹھائے}

{یورپی یونین مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کامعاملہ اٹھائے}
اپ لوڈ :- سوموار 17 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 96

  ویب ڈیسک ۔۔
 
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نےیورپی یونین پرزوردیاہےکہ وہ بھارت سے اپنے مذاکرات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھائے۔
 
 انہوں نے بھارتی وزیرخارجہ کے یورپی حکام سے مذاکرات کے موقع پر کہا کہ بھارتی افواج نے سات ماہ سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور وہاں کے مظلوم لوگوں کے بنیادی شہری حقوق بری طرح پامال ہورہے ہیں۔
 
علی رضا سید نے مزید کہاکہ سات ماہ کے محاصرے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، مواصلاتی رابطہ محدود اور لوگوں کو خوراک و ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔
 
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیدار بھارت کے ساتھ مذاکرات میں انسانی حقوق پر ترجیحی بنیادوں پر بات کریں گے۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای علی رضا سید نے مزید کہاکہ کہ بھارت بڑے پیمانے پر کشمیریوں پر مظالم میں ملوث ہے اور اس نے گذشتہ سال جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ان بھیانک مظالم کی انتہا کردی ہے۔
 
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری خصوصاً یورپی یونین کو چاہیے کہ اپنے مشنز مقبوضہ وادی روانہ کریں، دنیا کی بڑی طاقتیں فوری طور پر آگے آئیں اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکیں، مقبوضہ خطے سے بھارتی فوجوں کو واپس کیا جائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوایا جائے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.