News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

ریپ کیاتوشادی بھی کرناہوگی ۔۔ ترکی میں انوکھابل لانےکی تیاریاں

ریپ کیاتوشادی بھی کرناہوگی ۔۔ ترکی میں انوکھابل لانےکی تیاریاں
اپ لوڈ :- ہفتہ 25 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 134

ویب ڈیسک ۔۔
 
ترکی میں قانون سازوں کی جانب سےایک انوکھابل متعارف کروائےجانےکاامکان ہے۔ اس بل کو ’’میری -یور- ریپسٹ‘‘ یعنی( ریپ کیا تو شادی کرنا ہوگی) کانام دیاجارہاہے۔ دوسری جانب ناقدین کاکہناہےکہ مذکورہ قانون سازی ملک میں چائلڈ میرج اورریپ کو ازروئےقانون جائز قرار دینے کے مترادف ہے۔
 
غیرملکی میڈیا کےمطابق ترک پارلیمنٹ کےذریعےسامنےآنےوالےاس نئےاورانوکھےبل کے تحت18سال سےکم عمر لڑکی سے جنسی زیادتی کے ملزم کو سزا سے بچنے کیلئے مذکورہ لڑکی سے شادی کرنے کی اجازت مل جائیگی۔
 
ترک قانون سازوں کی جانب سے مذکورہ بل جنوری کے آخر میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اس بل نے ملک میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.