News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

دنیاکی اکثریت امریکی صدرٹرمپ پراعتبارکرنےکوتیارنہیں

دنیاکی اکثریت امریکی صدرٹرمپ پراعتبارکرنےکوتیارنہیں
اپ لوڈ :- جمعہ 10 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 120

ویب ڈیسک ۔۔
 
دنیا کی اکثریت صدر ٹرمپ پر اعتماد نہیں کرتی ۔ پیوریسرچ سینٹرکی جانب سےکئےجانےوالےایک سروےکےمطابق دنیاکےلوگوں کی اکثریت کامانناہےکہ ٹرمپ اس قابل نہیں کہ وہ دنیا کیلئے کچھ بہتر کرسکیں گے ، صرف ایک تہائی آبادی کو صدر ٹرمپ پر بھروسہ ہے ، بھارتی ، اسرائیلی ، فلپائنی ، کینیائی اور نائیجرین امریکی صدر ٹرمپ سے مطمئن ہیں ، عالمی رہنماؤں میں انجیلا مرکل ، پوٹن ، میغوں اور شی جن پنگ کے بعد پانچواں نمبر ہے اور وہ دائیں بازوں اور کنزرویٹو ممالک میں بے حد مقبول ہیں ۔
 
  پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 33 ممالک میں کئے گئے سروے کے مطابق 64 فیصد افراد نے ٹرمپ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مشرقی یورپ اورمیکسیکو میں ٹرمپ پر سب سے زیادہ اظہارعدم اعتماد کیا گیا جس کی شرح 89 فیصد رہی۔ جرمنی میں صرف 13 فیصد ، سوئیڈن میں 18فیصد ، فرانس میں 20فیصد،اسپین میں 21 فیصد اور نیدرلینڈز میں 25فیصد نے امریکی صدر ٹرمپ پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ برطانیہ میں 32؍ فیصد شہریوں نے امریکی صدر پر بھروسے کا اظہار کیا ۔ سروے کے مطابق جن ممالک میں دائیں بازوں اور کنزرویٹو خیالات رکھنے والے حکومتیں ہیں وہاں پر صدر ٹرمپ کے خیالات کواہمیت دی گئی ۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ بھارت
میں نریندر مودی کی سربراہی میں ہندو نیشنل ازم حکومت میں 56 فیصد شہریوں نے صدر ٹرمپ پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ پولینڈ میں دائیں بازوں کی حکمراں جماعت میں 51 فیصد لوگوں نے ٹرمپ کا اچھا مانا ۔ ہنگری میں سروے میں حصہ لینے والوں میں سے صرف ایک تہائی نے ٹرمپ کو موزوں کہا۔ برازیل میں 28 فیصد نے امریکی صدر پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.