News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

ایران ۔۔ امریکاکشیدگی : جاپانی وزیراعظم نےثالثی کی پیشکش کردی

ایران ۔۔ امریکاکشیدگی : جاپانی وزیراعظم نےثالثی کی پیشکش کردی
اپ لوڈ :- منگل 07 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 150

ویب ڈیسک ۔۔
 
جاپانی وزیراعظم شنزوآبےکاایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملےمیں ہلاکت کےبعدمشرق وسطیٰ میں پیداہونےوالی کشیدہ صورتحال پرسخت تشویش کااظہار۔ کہاوہ صورتحال میں بہتری لانےکیلئےامریکااورایران میں ثالثی کاکرداراداکرسکتےہیں ۔
 
 یادرہےکہ عراق میں ہونےوالےامریکی ڈرون حملےمیں ایران کی قدس فورس کےسربراہ جنرل قاسم سلیمانی اوران کےساتھیوں کی موت کےبعدخطےکی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوچکی ہےاوردونوں ملک ایک دوسرےکوسنگین نتائج کی دھمکیاں دےرہےہیں ۔ 
 
آبےنےاس وقت بھی ایران اورامریکاکےدرمیان ثالث کاکرداراداکیاتھاجب امریکی صدرٹرمپ نےاپنےطورپرایران سےہونےوالےجوہری معاہدےکےنکلنےکااعلان کیاتھا ۔ اس وقت آبےنےتہران کادورہ کرکےصورتحال کوکنٹرول کرنےکی کوشش کی تھی ۔ ان کےکہنےپرایرانی صدرجاپان کادورہ بھی کرچکےہیں ۔ 
 
 آبےکی ماضی کی کوششیں توکارگرثابت نہیں ہوسکیں ، دیکھیں موجودہ حالات میں وہ کوئی کرشمہ دکھاپاتےہیں یانہیں ؟ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.