News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

امریکا نےایران پربڑےحملےکی دھمکی دےڈالی

امریکا نےایران پربڑےحملےکی دھمکی دےڈالی
اپ لوڈ :- اِتوار 05 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 70

ویب ڈیسک ۔۔
 
 ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ ۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر بڑے حملے کی دھمکی۔ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا۔۔عراق میں امریکی ٹھکانوں پرحملوں کاسخت جواب دیاجائےگا۔۔ایران نےحملہ کیا تو اس کے باون مقامات کونشانہ بنائیں گے۔۔ یہ باون ٹھکانےایران کےاہم اورحساس ترین مقامات ہیں۔۔
 
 صورتحال کی نزاکت کوسمجھتےہوئےسعودی فرمانروا شاہ سلمان کا عراقی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ۔ 
عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے خطےمیں جاری بحران کوختم کرنےکی اہمیت پرزوردیا۔ سعودی فرمانروا نےعراق کی سلامتی اوراور استحکام کی خواہش کا اظہارکیا ۔۔
 
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل سلیمانی کے قتل کے خلاف ایرانی عوام سراپا احتجاج ۔ مظاہرین نے امریکا مخالف نعرے اورامریکی جھنڈے  جلاکر غم و غصے کا اظہارکیا ۔۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نےامریکاکوعالمی دہشت گردقراردیتےہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا کو کسی بھی وقت اورانداز میں جواب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
جوادظریف کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے بہت بڑی غلطی کر دی ۔ ٹرمپ کے اقدامات کی وجہ سے امریکی عوام غیرمحفوظ ہوگئےہیں۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.