News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

پاکستان نےملائشیاسمٹ کابائیکاٹ کرکےبڑی غلطی کردی ۔۔ تجزیہ کار

پاکستان نےملائشیاسمٹ کابائیکاٹ کرکےبڑی غلطی کردی ۔۔ تجزیہ کار
اپ لوڈ :- جمعہ 20 دسمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 219

خصوصی تجزیہ نگار ۔۔

اب یہ بات کسی سےڈھکی چھپی نہیں رہی اورخودوزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےمیڈیاکےسامنےاقرارکیاہےکہ وزیراعظم عمران خان نےسعودی عرب اورعرب امارات کےخدشات کےپیش نظرملائیشیاسمٹ میں شرکت نہیں کی ۔ یادرہےکہ وزیراعظم عمران خان کوتین ماہ پہلےسےاس سمٹ

کےانعقادکاپتاتھااورانہوں نےملائیشیاکےوزیراعظم اوراپنےانتہائی فیورٹ لیڈرمہاتیرمحمدسےاس سمٹ میں شرکت کاوعدہ بھی کیاتھا ۔

 

 اب جبکہ پاکستان نےاس کانفرنس کامکمل طورپربائیکاٹ کیاہے،سیاسی تجزیہ کاروں کاکہناہےکہ اس سےایک طرف توپاکستان بہت بڑی سفارتی وعدہ خلافی کامرتکب ہواہےاوردوسری طرف اس نےمسئلہ کشمیرپرکھل کربھارت کی مخالفت کرنےوالےمسلم دنیاکےدواہم ترین ملکوں یعنی ترکی اورملائشیاکی نظرمیں اپنااعتمادکھودیاہے۔

 

 قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ ملائیشیاجیساملک جوعام طورپرسب ملکوں سےدوستانہ تعلقات کی پالیسی رکھتاہےصرف پاکستان کی خاطرکشمیرکےمسئلےپربھارت جیسےبڑےملک سےتعلقات خراب کربیٹھاہے۔ کشمیرکےمعاملےپرپاکستانی موقف کی حمایت کرنےپربھارت نےملائیشیاسےپام آئل کی درآمدپرمکمل پابندی لگادی ہے۔

 

مسلم دنیاکادوسرابڑاملک ترکی جس نےمقبوضہ کشمیرمیں ہونےوالےبھارتی مظالم کی کھل کرمذمت کی اورپاکستانی موقف کی تائیدکرکےبھارت سےتعلقات کوداوپرلگادیا۔ صرف یہی نہیں ترکی پاکستان میں اربوں روپےکی سرمایہ کاری کرنےمیں بھی دلچسپی رکھتاہے۔

 

 ملائیشیاسمٹ کےبارےمیں بتاتاچلوں کہ یہ مہاتیرمحمدکابرین چائلڈہےاوراسےترکی ، ایران ، قطراورکچھ دوسرےاسلامی ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس سمٹ کامقصد اوآئی سی جیسی مسلمان ملکوں کی ایسی تنظیم بناناہےجواوآئی سی کےبرعکس صحیح معنوں میں ایک طاقتوراورخودمختارتنظیم ہو اورجس کامقصدمسلمان ملکوں کی خودمختاری کی حفاظت کرنا، ان کاتحفظ کرنااورغیرمسلم ملکوں پران کےانحصارکوکم سےکم کرناہے۔

 واقفان حال کاکہناہےکہ سعودی عرب نہیں چاہتاکہ اس کی چھترچھایہ کےنیچےچلنےوالی تنظیم اوآئی سی کےمدمقابل کوئی تنظیم بنےتاکہ مسلم دنیامیں کوئی دوسرالیڈرپیداہوکراس کی چودھراہٹ کوچیلنج نہ کرسکے۔  پاکستان پربھی اسی لئےدباوڈاکرکراس سمٹ سےدوررکھاگیاکہ کہیں پاکستان بھی ان کےکیمپ میں نہ چلاجائے۔ 

سیاسی تجزیہ کاروں کےخیال میں پاکستان نےسعودی عرب کےکہنےپرملائیشیاسمٹ میں شرکت نہ کرکےسفارتی طورپرانتہائی غلط فیصلہ کیااوریوں مسئلہ کشمیرپرکھل کرحمایت کرنےوالےدوبڑےاوراہم مسلمان ملکوں  کوناراض کردیا ۔ دوسرے سعودی عرب کی بات مان کریہ بھی ثابت ہوگیاکہ پاکستان بین الاقوامی سطح پراپنےفیصلےکرنےمیں آزاد نہیں اور یہ کہ اگرجلد پاکستان نےاپنی غلطی کااحساس نہ کیاتومستقبل قریب میں اسےسفارتی محاذپرکئی ناکامیوں کاسامناکرناپڑسکتاہے ۔

 

 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.