News Makers

تازہ ترین

ہمایوں سعید کےاندرکا "ولن" سامنےآگیا، خلیل الرحمان قمرکو"دھمکی" دےڈالی

ہمایوں سعید کےاندرکا
اپ لوڈ :- جمعرات 06 فروری 2020 اپ ڈیٹ :- جمعرات 06 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 65

ویب ڈیسک ۔۔
 
مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے والے ڈرامے’میرے پاس تم ہو‘کےہیرو ہمایوں سعید کےاندرکاولن سامنےآگیا۔ جی ہاں ڈرامےمیں انتہائی بھولےبھالےاورشریف النفس دکھنےوالےہمایوں سعیدنےایک ایسابیان دیاہےکہ آپ انہیں ہیرونہیں ولن سمجھناشروع کردیں گے۔
 
معروف اینکرمبشرلقمان سےان کےیوٹیوب چینل پربات کرتےہوئےہمایوں سعیدنےایک سوال کےجواب میں کہاکہ خلیل الرحمان قمرنےانہیں کاسٹ کئےبغیرمیرےپاس تم ہوکاسیکوئل بنایاتووہ ہرگزایسانہیں ہونےدیں گے۔۔
 
کیوں ہے ناں ولن والا بیان ۔۔ ویسےیہاں آپ کوشایدماضی کی فلموں کاوہ معروف ڈائیلاگ یادآرہاہوجس میں ہیرو ہیروئن کی ولن سےشادی کےدوران عین نکاح کےموقع پر کہیں سےآدھمکتاہےاورکہتاہے: یہ شادی نہیں ہوسکتی ۔
 
ممکن ہےکل کلاں واقعی میرےپاس تم ہو کا سیکوئل بنایاجارہاہواورہیرو کوئی اورہو تواچانک کہیں سےہمایوں سعید آٹپکیں اورکہیں : یہ سکیوئل نہیں بن سکتا ۔
 
ویسے اگر اس ڈرامےکاسیکوئل لکھا بھی گیا تو پہلے سیزن میں مر جانے والے دانش کو سیکوئل میں کیسے زندہ کیا جائے گا؟ اس سوال کاجواب اگرچہ مشکل ضرور ہےلیکن ہوسکتاہےسٹارپلس کاکوئی ڈرامہ دیکھ کراس سلسلےمیں کوئی رہنمائی مل جائےاوردانش کوزندہ کرنےکاکوئی فارمولاہمارےہاتھ بھی لگ جائے۔
 
یہ بھی پڑھیں۔۔
 
میرے پاس تم ہوکی آخری قسط 25 جنوری 2020 کو نشر کی گئی تھی جس میں دانش یعنی ہمایوں سعیددل کا دورہ پڑنےسے چل بسے تھے۔ یادرہےکہ ڈرامے کی مقبولیت کودیکھتےہوئےاس کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر نےاشارہ دیا تھا کہ وہ ڈرامے کا سیکوئل بھی لکھ سکتے ہیں۔
 
ہمایوں سعیدکےمطابق لازمی نہیں ہے کہ میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنایا جائے، اس ڈرامے کا اسی نام سے نیا سیزن بھی بنایا جا سکتا ہے جس کی کہانی اس سے ملتی جلتی ہو۔
 
یہ بھی پڑھیں۔۔
 
انہوں نے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ میرے پاس تم ہو کا پریکوئل بنایا جائے یعنی جو کہانی ڈرامے میں دکھائی گئی نئے ڈرامے میں اس کہانی سے پہلے کی کہانی پر بھی ڈراما بنایا جا سکتا ہے۔ 
 
چلتےچلتےعرض کرتاچلوں کہ ہمایوں سعید نےسیکوئل کےحوالےسےدیاگیابیان یقیناً آن اے لائٹر سائیڈ دیاہوگا، اس لئےاسےاسی اندازمیں لیاجاناچاہیے ۔۔ 
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.