News Makers

تازہ ترین

جسٹن بیبرکی زندگی کےنشیب و فرازپرمبنی دستاویزی فلم جاری

جسٹن بیبرکی زندگی کےنشیب و فرازپرمبنی دستاویزی فلم جاری
اپ لوڈ :- بدھ 05 فروری 2020
اپ ڈیٹ :- بدھ 05 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 59

ویب ڈیسک ۔۔
 
 معروف کینیڈین نژاد امریکی گلوکار27 سالہ جسٹن بیبر کی زندگی کےمثبت اورمنفی پہلوئوں پر مشتمل دستاویزی فلم ’دی ڈارک سیزن‘ کویوٹیوب پرریلیزکردیاگیاہے۔
 
  ویب سیریزمیں جسٹن بیبرکےمختلف ٹی وی چینلزکودیے گئے انٹرویوزکےعلاوہ ایسی ویڈیوز اور تصاویر بھی شامل ہیں جو پہلے کبھی منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔
 
ویب سیریز میں جسٹن بیبر کی اہلیہ امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سمیت گلوکار کی زندگی میں اہمیت رکھنے والے دیگر افراد کے انٹرویوز بھی شامل ہیں جنہوں نےجسٹن بیبر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیاہے۔
 
 ویب سیریز کی ہرویڈیو تقریبا 15 منٹ دورانیےپرمشتمل ہے اور ان ویڈیوز میں جسٹن بیبرخود کو پیش آنے والے مسائل اور اپنی کامیابیوں پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
 
ویب سیریز میں ایک بار پھر جسٹن بیبر نے نشے کرنے کی بری عادت کو تسلیم کیا اور بتایا کہ کس طرح وہ انتہائی کم عمری میں چرس اور ہیروئن سمیت دیگر نشہ کےعادی ہوگئےتھے۔
 
ایک ویڈیومیں بیبربتاتے ہیں کہ نشےنےجہاں ان کا کیریئر متاثر کیا، وہیں ان کے ذاتی تعلقات بھی متاثر ہوئے۔ 
 
جسٹن بیبر کا کہا تھا کہ کم عمری میں شہرت اور دولت کی وجہ سے انہیں کئی چیزوں کو سمجھنے میں مشکل ہوئی اور انہوں نے بلوغت کے فوری بعدوہ نشہ کےعادی ہوگئےجس سےوہ ذہنی بیماریوں میں مبتلاہوگئے۔
بیبرکےمطابق کم عمری میں نشے کی بری عادت کی وجہ سے وہ ڈپریشن اور انگزائٹی کا شکار ہوگئے اور انہیں اپنے علاج کے لیے بہت پیسہ خرچ کرنا پڑا۔
 
انہوں نے بتایا کہ منشیات کےاستعمال نے انہیں تقریبا برباد کرکے رکھ دیا تھا اور باقی رہی سہی کثر ڈپریشن نےپوری کردی لیکن پھروہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹے اورنئی زندگی کی شروعات کی۔
 
ویب سیریز میں جسٹن بیبر نے خود کو ہونے والے ’لائم‘ کےمرض سمیت دیگر بیماریوں کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ انہیں شدید پریشانی اور تکلیف اٹھاناپڑی ۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.