News Makers

پشاوردھماکا :-دیرکالونی پشاورکےمدرسےمیں دھماکا،7افرادشہید،112سےزائدزخمی
پشاوردھماکا :-دھماکاٹائم ڈیوائس کےذریعےکیاگیا ، پولیس حکام
پشاوردھماکا :-دھماکےکےوقت مدرسےکےہال میں ایک ہزارسےزائدافرادہال میں موجودتھے
پشاوردھماکا :-دھماکاخیزموادمیں چھرےبھی تھے،یہ موادایک بیگ میں رکھاگیاتھا ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکاکسی بڑےمنظم گروپ کی کارروائی لگتاہے ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے ، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز
پشاوردھماکا :-دھماکےمیں بیرونی ہاتھ کوخارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا ، کامران بنگش
پشاوردھماکا :-پشاور دھماکے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے: مریم نواز
پشاوردھماکا :-جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، انکے دُکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں،مریم نواز
شہبازشریف :-شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج
شہبازشریف :-نیب کی درخواست پرسپریم کورٹ کے2رکنی بنچ نےسماعت کی
شہبازشریف :-مشکوک ٹرانزیکشنز کرپشن کے زمرے میں نہیں آتیں،سپریم کورٹ
شہبازشریف :-جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تشریح کی جاچکی،جسٹس منیب اختر

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

رنگ گوراکرنےکی تشہیرکرنےوالوں کوشرم آنی چاہیے،آمنہ الیاس

رنگ گوراکرنےکی تشہیرکرنےوالوں کوشرم آنی چاہیے،آمنہ الیاس
اپ لوڈ :- بدھ 07 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 29

ویب ڈیسک ۔۔ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی تشہیر کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
 
ان خیالات کااظہارپاکستان کی ٹاپ ماڈلز میں شمار کی جانے والی آمنہ الیاس نےاپنی ایک ٹویٹ میں کیاہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی فنکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔‘
 
انہوں نے کہا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ انہیں شرمندہ کریں اور احساس محرومی میں مبتلا کریں کہ وہ خوبصورت نہیں۔
 
آمنہ الیاس نے یہ بھی لکھا کہ اس طرح کی فکر اور سوچ کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ آمنہ الیاس آج کل سیاہ رنگت کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کررہی ہیں۔
 
 انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی گہری رنگت سے متعلق لکھا تھا کہ ’میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گِرا سکے گی۔‘
 
آمنہ الیاس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’میری جِلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور اُنہیں حاصل کرکے رہوں گی۔‘

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.