News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

ممبئی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافرسروج خان انتقال کرگئیں

ممبئی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافرسروج خان انتقال کرگئیں
اپ لوڈ :- ہفتہ 04 جولائی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 65

 ویب ڈیسک ۔۔
 
ڈولا رے ، ڈولا رے، ایک دو تین اورہواہوائی جیسےعالمی شہرت یافتہ گیتوں پرکوریوگرافی کےجوہردکھانےوالی ممبئی انڈسٹری کی معروف ڈانس ڈائریکٹرسروج خان اب ہم میں نہیں رہیں ۔ وہ ممبئی میں خالق حقیقی سےجاملیں ۔ 
 
 بھارتی میڈیا کے مطابق سروج خان کے انتقال کی تصدیق ان کی بیٹی سکینہ خان نے کی۔ 72 سالہ سروج خان شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں، انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتےعروج پرپہنچ گئیں ۔
 
سروج خان نے بالی ووڈ کی ممتاز ترین رقاصاؤں سری دیوی اور مادھوی کے ساتھ کام کیا اور کئی گانوں کے رقص کی ہدایات دیں۔
 
سروج خان نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'دیوداس' کے گانے دل ڈولا رے، فلم 'تیزاب' میں مادھوری ڈکشت کے گانے ایک دو تین، 'مسٹر انڈیا' میں گانے ہوا ہوائی سمیت متعدد گانوں پربڑی بڑی ہیروئن سےڈانس کروایا۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.