News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

کنٹرول بشریٰ انصاری کنٹرول ۔۔ تنقیدبرداشت کرناسیکھیں

کنٹرول بشریٰ انصاری کنٹرول ۔۔ تنقیدبرداشت کرناسیکھیں
اپ لوڈ :- جمعرات 02 جولائی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 53

ویب ڈیسک ۔۔
 
اداکاروں اوراداکاری پرتنقیددنیابھرمیں کی جاتی ہےاوراسےایک معمول کی بات سمجھاجاتاہے۔ کچھ لوگ تواس تنقیدسےسیکھ کرآگےبڑھنےکی کوشش کرتےہیں لیکن کچھ اس تنقیدکواپنی ذات پرحملہ قراردیتےہوئےتنقیدکرنےوالےپرٹوٹ پڑتےہیں ۔ 
 
ایساہی کچھ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نےبھی کیاجنہوں نے سوشل میڈیا پر اماں نام سے مقبول لبنی فریاد کی تنقید پر بھڑک انہیں نہ صرف کھری کھری سناڈالیں بلکہ کچھ ایسابھی کہاجوانہیں نہیں کہناچاہیےتھا۔
 
لبنی فریاد نے ایک ویڈیو بلاگ میں بشری انصاری کے ڈرامے ’زیبائش‘ میں اداکاروں کی اداکاری پرتنقیدکی جس پر بشری انصاری سیخ پا ہوگئیں۔ یہاں یہ بتاتاچلوں کہ اس ڈرامےکےایک سین میں والدکےانتقال کےمنظرمیں زاراعباسی نےکچھ اس طرح سےچیخیں ماریں کہ جس پرسوشل میڈیاپرمتعددمیمزبن چکےہیں ۔ 
 
یہ سین وائرل ہونے کے بعد لبنی فریاد نے ایک وی لاگ میں زارا عباسی کے چیخیں مارنے والے انداز کی نقل اتاری اورپاکستانی ڈراموں پر تنقید بھی کی جس پر بشری انصاری سیخ پا ہوگئیں اور کمنٹ میں سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  چند نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔
 
بشریٰ کاکہناتھا: 'یہ ایک گھٹیا کمنٹری ہے، اگر آپ کو کوئی ڈرامہ پسند نہیں تو اسے مت دیکھیں، کسی کی سخت محنت پر گٹر جیسی بات مت کریں، درحقیقت جب لوگوں کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا تو وہ ان سے حسد کرنے لگتے ہیں جو کچھ کررہے ہوتے ہیں، جہالت ان کے چہروں پر واضح ہے، اللہ عقل دے اور باعزت روزی نصیب کرے، لوگوں کے مستقبل کو تباہ کرکے آمدنی کمانا حرام ہے، یہ ہماری زندگیوں کے کورونا ہیں، اللہ ان کا خاتمہ کرے گا، انشاء اللہ'۔
 
بشریٰ انصاری کےان کمنٹس پرسوشل میڈیاصارفین نےتنقیدکی بوچھاڑکرڈالی ۔۔
 
واضح رہےکہ ڈرامہ سیریل ’زیبائش‘ بشری انصاری کی تحریر کردہ کہانی ہے جس میں ان سمیت ان کی بھانجی زارا نور، داماد اسد صدیقی اور ان کی بہن اسما عباسی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جس کو ناظرین پہلے ہی بشری انصاری کا ’فیملی ڈرامہ‘ قرار دے چکے ہیں۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.