News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

سشانت کی خودکشی میں ڈپریشن کاکردار؟

سشانت کی خودکشی میں ڈپریشن کاکردار؟
اپ لوڈ :- منگل 16 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 84

خصوصی تجزیہ ۔۔
 
بالی وڈاداکارسشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کولیکرسوشل میڈیاپرایک طوفان برپاہے۔ لیکن مجھےہرگزاس  طوفان کاحصہ نہیں بننا۔ مجھےکسی کےدین دھرم پربات نہیں کرنی البتہ خودکشی کےحوالےسےبطورالحمدللہ بطورمسلمان اپنےموقف پردینی روح کےعین مطابق قائم ہوں ۔ آج کی نشست میں مجھےآپ سےدوباتیں کرناہیں ۔ ایک تویہ کہ سشانت نےاپنی زندگی کےآخری چندگھنٹےکیسےگزارےاوردوسراڈپریشن کیاہوتاہے۔ڈپریشن میں مبتلاانسان کیامحسوس کرتاہےاورخودمیں جب ایک مرتبہ خوفناک ڈپریشن میں مبتلاہواتوکیسےاس سےباہرنکلا؟
 
بھارتی اخبارانڈیاٹوڈےکوسشانت کےقریبی ذرائع نےبتایاکہ ممبئی کےمہنگےعلاقےویسٹ باندرہ میں تین کمروں کےاپارٹمنٹ میں دوباورچیوں اوردھوبی کےساتھ رہتےتھے۔ بظاہروہ کسی مالی پریشانی کاشکاربھی دکھائی نہیں دیتےتھے۔ قریبی ذرائع کےمطابق سشانت موت سےپہلےانتہائی خاموش اورخودکوتنہامحسوس کررہےتھے۔ 13اور14جون کی شب فلیٹ پرسشانت کےقریبی دوست بھی رہنےکیلئےآئے۔ ظاہرہےرات بھرپارٹی اورگپ شپ رہی ہوگی ۔ انڈیاٹوڈےکےمطابق 14جون کی صبح سشانت کےکمرےکادروازہ صبح 10بجےکھلا،وہ کچن میں آئے،اپنےلئےجوس بنایااورواپس کمرےمیں جاکردروازہ اندرسےبندکرلیا۔ اخبارکےمطابق جب دروازہ بجاکرسشانت کواٹھانےکی کوشش کی گئی توانہوں نےدروازہ نہیں کھولا۔ اس دوران چابی میکرکوبلوالیاگیااورپولیس کوبھی اطلاع دیکربلوالیاگیا۔ بارہ سےبارہ بجکرپینتالیس منٹ کےدرمیان کمرےکا دروازہ توڑاگیاتوسشانت کی لاش کمرےکی چھت سےلٹک رہی تھی ۔
 
پولیس کی تفتیش کےمطابق سشانت کی خودکشی کی کوئی واضح وجہ دکھائی نہیں دیتی البتہ یہ ضرورپتاچلاہےکہ وہ ڈپریشن کی دوائیاں کھارہےتھے۔ انہیں کس  بات کولیکرڈپریشن تھااس بارےمیں بھی کوئی حتمی بات سامنےنہیں آسکی ہے۔ ہاں کچھ لوگوں کےمطابق وہ گزشتہ ہفتےاس وقت سےڈپریشن اورمایوسی کاشکارتھےجب ان کی سابقہ مینجر28سالہ ڈیشاسالین نےگھرکی چھت سےکودکرخودکشی کرلی تھی ۔  
 
سشانت کےقریبی دوستوں کےذرائع کےمطابق وہ کچھ عرصےسےڈپریشن کاشکارتھے۔ تاہم ان کی پریشانی میں کوروناکےباعث ہونےوالےلاک ڈاون کےدوران زیادہ اضافہ ہوا۔ البتہ یہ واضح نہیں کہ انہیں کیوں ڈپریشن تھا۔ 
 
سشانت کی موت کی خبرپھیلتےہی ان کےمداح فلیٹ کےباہرجمع ہوگئےاوریہ خبرٹویٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔ 
 سشانت کوان کےبارہ سالہ کیرئیرکےدوران بیس کےقریب ایوارڈزکیلئےنامزدکیاگیا۔ ان کےنوایوارڈزجیتے۔ سشانت کوسب سےزیادہ شہرت عامرخان کی فلم پی کےسےملی جس میں انہوں نےمسلمان لڑکےسرفرازکاکرداراداکیا۔ جاری ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.