News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

میرےپاس میراہے ۔۔۔

میرےپاس میراہے ۔۔۔
اپ لوڈ :- سوموار 15 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 94

ان حالات میں جب گرمی اپنےعروج پرہواوربری  خبریں لوکےتھپیڑے بنکرآپ کوادھرادھرپٹخ رہی ہوں ۔۔ اچانک کہیں سےآنےوالی ایک اچھی بات ہواکےنرم وگداز،یخ بستہ اورخوشگوارجھونکےسےکم نہیں لگتی ۔۔ حال ہی میں سامنےآنےوالااداکارہ میراکابیان بھی مایوسیوں کےبھنورمیں چکرکھاتی عوام کیلئےامیدکےسفینےسےکم نہیں ۔ میرا نےکورونا کےباعث پریشان قوم کا ہمت و حوصلہ بڑھانےکے لیےدئیےگئےاپنےخصوصی پیغام  میں کہاہےکہ میں جانتی ہوں آپ لوگ بہت پریشان اورگھبرائےہوئےہیں ۔ میں جانتی ہوں آپ کےگھروں میں کیاہورہاہےاورآپ کےدلوں کی کیاحالت ہے۔ گھبرائیں مت اچھاوقت قریب ہے۔ مجھ پربھروسہ رکھیں اوراپناخیال رکھیں ۔۔ 
 
دوستوہم کتنےخوش قسمت ہیں کہ ہمیں میراجیسی اداکارہ کاسہارامیسرہےجسےہمارےگھروں میں کیاہورہاہے، سب پتاہےاورجوہمارےدلوں کی حالت سےبھی واقفیت رکھتی ہے۔ یہ صرف میراکاخاصہ ہے،ہرکسی کےبس کی بات نہیں ۔۔  
میرااتنی زبردست ہےکہ اس کےنام سےملتی جلتی ہرشےاپنی مثال آپ ہے۔۔ 
مثلا ہیرا ۔۔ اب ہیرےکی کیاتعریف کروں ، ہرشخص امیرہویاغریب اس کی محبت میں گرفتارہے،اسےپاناچاہتاہے۔ لیکن میراکی طرح ہیراہرکسی کی قسمت میں کہاں ؟ یہ توصرف بادشاہوں کےتخت و تاج اورامراکےگہنوں میں سجنےکیلئےبناہے۔
کھیرا ۔۔ میں کھانےوالےکھیرےکی بات کررہاہوں،کھیرےگجرکی نہیں ۔۔ نمک لگاکرپیازکےساتھ تھوڑاسالیموں چھڑک کرلنچ کےساتھ کھائیں توکھانےکالطف دوبالاہوجائے۔ 
لیرا ۔۔ ترکی کی کرنسی لیرا بھی میراکی طرح جس کےپاس ہواس کی قسمت بدل جائے۔ کچھ عرصہ پہلےجب امریکی صدرٹرمپ نےلیراکوڈاون کرنےکی کوشش کی تواسےمنہ کی کھاناپڑی اورآج لیرادنیاکی مضبوط ترین کرنسیوں میں شامل ہے۔
ٹیرا ۔۔ یعنی بھینگا۔۔ وہ جس کی آنکھیں ہروقت ایکدوسرےسےہی باتیں کرتی رہتی ہیں ۔ ٹیرےہونےکاسب سےبڑافائدہ یہ ہےکہ آپ جس کی طرف دیکھ رہےہوتےہیں وہ سمجھتاہےکہ آپ کسی اورکودیکھ رہےہیں اورجس کی طرف نہیں دیکھ رہےہوتےوہ سجمھتاہےکہ آپ اسےگھورےجارہےہیں ۔۔ ایساشخص تاڑاتاڑی اورلوگوں کی جاسوسی کیلئےبہت فٹ سمجھاجاتاہے۔
ویرا ۔۔ پنجابی فلموں کاہیرو۔۔ جسےایک انتہائی جذباتی سین میں اس کی بہن یہ جانتےاوردیکھتےہوئےکہ اس کابھائی جیل میں بند ہے ،، کہتی ہے ۔۔ ویراجدوں تک تومیری ڈولی نوں کندھانہیں دیویں گا ۔۔ میں بابل داویڑانئیوں چھڈنا ۔۔ ویرا غیرت مندہوتاہے،بارات جانےسےکچھ دیرپہلےجیل توڑکرگھرپہنچ جاتاہے,بھائی کودیکھ کربہن چھلانگ مارکرڈولی سےباہرنکلتی ہےاوربھائی کےگلےلگ جاتی ہےاوریہ دیکھ کردلہاسکھ کاسانس لیتاہےاوردل ہی دل میں اللہ کا شکراداکرتاہےکہ سہاگ رات خراب ہونےسےبچ گئی۔۔
پچھلےدنوں میرانےایک فلم بنائی جس کانام تھا ۔۔ باجی ۔۔ مرکزی کردارخودمیرانےاداکیا۔۔ایک دوست کونام پراعتراض تھا،کہنےلگایارفلم کانام باجی نہیں آنٹی ہوناچاہیے۔۔ میں نےکہاکہ شکرکرویہ فلم میرانےبنائی ہے،کوئی اورہیروئن یہ فلم بناتی تونام ہوتا ۔۔ نکی دانخرہ ۔۔
تودیکھاآپ نے ۔۔ جوبھی میراجیساہوگیا۔۔نادرونایاب ہوگیا۔۔
آج اگرکوئی مجھ سےکہےکہ میرےپاس بنگلہ ہے،گاڑی ہے،بنک بیلنس ہے،نوکرچاکرہیں ۔۔ تمہارےپاس کیاہے؟ تومیں بغیرہچکچائےاورشرمائےاسےکہوں کہ میرےپاس میراہے۔۔
-----------------
 
 
 
 
 

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.