News Makers

تازہ ترین

کوروناکےمریض کوگھرسےفرارکرانےوالاماریہ بی کاشوہرنکلا

کوروناکےمریض کوگھرسےفرارکرانےوالاماریہ بی کاشوہرنکلا
اپ لوڈ :- منگل 24 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 62

 ویب ڈیسک ۔۔
 
کوروناوائرس سےجڑی ایک دلچسپ خبرپیراورمنگل کی درمیانی رات سامنےآئی جس کےمطابق لاہورکےعلاقےڈیفنس میں گھرکےمالک نےکوروناوائرس کی تصدیق ہونےپراپنےگھریلوملازم کوبجائےاسپتال بھجوانےکےگھرسےفرارکرادیا۔ 
 
واقعےکاعلم ہونےپرپولیس نےملازم کوفرارکرانےکےالزام میں طاہرسعیدنامی شخص کوگرفتارکرکےحوالات میں بندکردیا۔ 
 
 
پولیس کےمطابق طاہرسعید نے اپنے ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حکومت سےچھپایا، اورملازم کووہاڑی بھیج دیاتھا جس پر پولیس نے طاہر سعید کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گھر سےگرفتار کیا۔ بعد میں پولیس طاہر سعید کے ملازم کو بھی وہاڑی سے ریسکیو کرکے میواسپتال لاہور لائی۔
 
 
ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ ملازم راستے اور اپنے گاﺅں کرم پور میں درجنوں لوگوں سےملا، طاہر سعید کے مجرمانہ فعل کے بعد اب پورے گاﺅں کو قرنطینہ میں رکھنا پڑے گا۔
 
 
اس خبرمیں دلچسپ بات صرف یہی نہیں کہ گھرکےمالک نےکوروناسےمتاثرہ ملازم کوچپ کرکےگھرسےفرارکرادیابلکہ دلچسپ بات اس خبرسےجڑی یہ بھی ہےکہ طاہرسعیدنامی آدمی معروف ڈریس ڈیزائنرماریہ بی کاشوہرنکلا۔ اپنےشوہرکی گرفتاری پرماریہ بی نےاحتجاج کرتےہوئےکہاہےکہ ان کےشوہرکوپولیس نےبغیرایف آئی آرکےگرفتارکیا۔ تازہ ترین خبریہ ہےکہ طاہرسعیدکوضمانت پررہاکردیاگیاہے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.