News Makers

تازہ ترین

کروناکی دہشت : ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں خوف کےسائے،سینماگھرویران

کروناکی دہشت : ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں خوف کےسائے،سینماگھرویران
اپ لوڈ :- اِتوار 22 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 67

ویب ڈیسک ۔۔
 
ڈراونی فلمیں بنابناکردنیابھرمیں دہشت پھیلانےوالےہالی وڈفلموں کےبڑےبڑےپروڈیوسرزاورڈائریکٹرزآج کل خودایک خوفناک فلم سےڈرے،سہمےگھروں میں دبک کربیٹھ گئےہیں ۔ بڑی بڑی تیارفلموں کی ریلیزملتوی کردی گئی ہےجبکہ جن فلموں کی شوٹنگ جاری تھی ان کےسیٹ پیک اپ کئےجاچکےہیں ۔ 
 
 
جی ہاں ۔۔ ہم بات کررہےہیں کروناوائرس کی جس نے ایک خوفناک عفریت کی طرح پوری دنیامیں اپنےپنجےگاڑلئےہیں ۔ خوردبین سےنظرآنےوالےاس انتہائی ننھےمنےسےوائرس کی دہشت اس قدرزیادہ ہےکہ لوگ اپنےگھروں سےباہرنکلتےہوئےبھی ڈرتےہیں ، چہروں سےخوف چھلک رہاہے، سڑکیں اوربازارسنسان پڑےہیں ۔ مہلک اوربےرحم وائرس اب تک دنیاکے188ملکوں میں پنجےگاڑچکاہےاوراس نے 13 ہزار سے زائد زندگیاں نگل لی ہیں، جوبیمارہیں وہ اس کےعلاوہ ہیں ۔
 
 
کورونا وائرس نےدنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ کی انڈسٹری یعنی ہالی ووڈکو بھی ویران اورسنسان کرکےرکھ دیا ہے۔ اربوں کھربوں ڈالرکے بجٹ سے بننے والی ہالی ووڈ کی تقریباً تمام زیر تکمیل فلموں کی شوٹنگز بند ہوگئی ہیں۔ سینما اورتھیٹرز کی خالی کرسیاں فلم بینوں کی راہ تک رہی ہیں ۔
 
 
یو ایس انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی یونین آئی اے ٹی ایس ای (انٹرنیشنل الائنس آف تھیٹریکل اسٹیج ایمپلائیز) کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ہونے والے حالیہ شٹ ڈاؤن کی وجہ سے ہالی ووڈ کے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزارلوگ بے روز گار ہوگئے ہیں۔ صرف یہی نہیں انٹرٹینمنٹ کے شعبے سے جڑے کئی بڑے اور مہنگے ترین ایونٹس بھی کورونا وائرس کے باعث  منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ ایک اطلاع کےمطابق کورونا وائرس کی وجہ سےرواں سال ہالی ووڈ کو 20 بلین ڈالرز کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ گلیاں ہوجان سنجیاں تےوچ مرزایارپھرے ۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.