News Makers

تازہ ترین

خلیل الرحمان قمر : قلم دراز بھی ۔۔ زبان دراز بھی

خلیل الرحمان قمر : قلم دراز بھی ۔۔ زبان دراز بھی
اپ لوڈ :- سوموار 09 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 78

ویب ڈیسک ۔۔
 
ڈرامہ نگار،ہدایتکاراورفلم پروڈیوسرخلیل الرحمان قمرکاقلم درازہے،یہ توسناتھالیکن وہ اس قدرزبان درازہیں،یہ نہیں سناتھا ۔ شایداب بھی نہ سن پاتےاگراس روزنیوٹی وی کےپروگرام میں ان کاماروی سرمدسےجھگڑانہ ہواہوتا ۔ ان کےاس قدرجلدشدیدغصےکی کیفیت میں مبتلاہوجاناظاہرکرتاہےکہ انہوں نےاپناسارازوراپنےبیان پرلگادیاہےجبکہ زبان کومادرپدرآزادچھوڑدیاہے۔ 
 
 
ماروی سرمدسےجھگڑےکےبعدانہیں شوبزانڈسٹری کی خواتین کی جانب سےکڑی تنقیدکاسامناہے۔ تازہ ترین خبریہ آئی ہےکہ اداکارہ عفت عمرنےخلیل الرحمان قمرکی فلم لندن نہیں جاوں گا کوچھوڑنےکااعلان کیاہے۔ 
 
 
انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس فلم کے ساتھ منسلک ہونے پر انہیں زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہورہا ہے۔ اس فلم سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں اورمیں اسے دیکھنے بھی نہیں جاؤں گی۔ میں خود سے معافی مانگتی ہوں اورسخت شرمندہ ہوں کہ یہ فیصلہ میں نے پہلے کیوں نہیں لیا۔ لیکن آج سے میں اس شخص کا اور ان تمام لوگوں کا جو اس کے ساتھ کام کرتے ہیں بائیکاٹ کرتی ہوں۔
 
 
واضح رہےکہ لندن نہیں جاوں گاکی کاسٹ میں اداکارہمایوں سعید ، مہوش حیات اور اداکارہ کبریٰ خان شامل ہیں ۔ 
 
--------------
 
Khalil ur Rehman Qamar ki Batmizian...Aik Jhalak mulahiza furmayain..
 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.