News Makers

تازہ ترین

میرےپاس تم ہو۔۔اداکارہ رحمت اجمل نےخلیل الرحمان قمرکےخلاف زبان کھول دی

میرےپاس تم ہو۔۔اداکارہ رحمت اجمل نےخلیل الرحمان قمرکےخلاف زبان کھول دی
اپ لوڈ :- سوموار 24 جنوری 2020 اپ ڈیٹ :- سوموار 27 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 214

ویب ڈیسک ۔۔
 
اےآروائی ڈیجیٹل کےمشہورڈرامےمیرےپاس تم ہوکی آخری قسط سےپہلےایک پنڈورابکس کھل گیاہے۔ جی ہاں،ڈرامےمیں کام کرنےوالی اداکارہ رحمت اجمل نےڈرامےکےلکھاری یعنی مصنف خلیل الرحمان کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا ۔رحمت اجمل کہتی ہیں انہیں اس ڈرامے کا حصہ ہونے پربالکل بھی فخر نہیں اور اس کی وجہ انہوں نے ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر کے خواتین سے متعلق خیالات کو قراردیا۔
 
اداکارہ نےاپنےانسٹاگرام اکاونٹ پر کہا کہ وہ خلیل الرحمان کےخواتین سےمتعلق خیالات اور تصورات سے بالکل بھی متفق نہیں۔ کہا کہ انہوں نےخلیل الرحمان کا انٹرویو دیکھا اوران کے پریشان کن نظریات کے بارے میں جاننے کو ملا۔ رحمت اجمل کےمطابق بطور فنکاران پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ یہ دیکھیں کہ اپنے پراجیکٹ سے لوگوں تک کیا پیغام پہنچارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔
ادکارہ کہتی ہیں کہ ایک سال قبل ڈرامے کی شوٹنگ کےدوران وہ پوری کہانی اور خلیل الرحمان کے نظریات سے واقف نہیں تھیں۔ رحمت نےبتایاکہ ڈرامےمیں ان کا کرداربہت محدود تھا، اس لئےیہ دیکھنے کا موقع نہیں ملا کہ ٹی وی پر یہ کس طرح دکھایاجائے گا۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.