News Makers

تازہ ترین

اداکارہ ریشم نے جیون ساتھی ڈھونڈ لیا ۔ اسی سال دلہن بننےکااعلان

اداکارہ ریشم نے جیون ساتھی ڈھونڈ لیا ۔ اسی سال دلہن بننےکااعلان
اپ لوڈ :- بدھ 08 جنوری 2020 اپ ڈیٹ :- بدھ 15 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 94

ویب ڈیسک ۔۔
 
ایوارڈ یافتہ معروف لولی وڈ اداکارہ ریشم ویسےتوفلم اورٹی وی اسکرین سے غائب ہیں، لیکن ان کاکمال یہ ہےکہ وہ غائب ہوکربھی غائب نہیں کیونکہ وہ فیشن و شوبز انڈسٹری کے دیگر پروگراموں میں پوری طرح ان دکھائی دیتی ہیں۔
 
ماضی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ریشم کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ انہوں نے ایک باردلہن بننےکافیصلہ کرلیاہے،یعنی انہوں نےایک بارپھراپنی شادی کااعلان کیاہے۔
 
 اداکارہ ریشم کاکہناہےکہ وہ رواں سال یعنی 2020 میں پیا گھر سدھار جائیں گی۔
 
ایساپہلی بارنہیں ۔ ریشم نے سال 2019 کے آغاز میں بھی یہی کہا تھا کہ وہ رواں سال کے اختتام تک شادی کرلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔
 یہ سوالات کہ ریشم کس سے شادی کریں گی ، ان کادلہاکون بنےگاَ ؟ ان سوالوں کےجواب خود ریشم نےدےدئیےہیں ۔ اداکارہ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ کسی شوبز شخصیت سے نہیں بلکہ کاروباری شخص سے شادی کریں گی،لیکن انہوں اپنے ہونے والے جیون ساتھی سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.