News Makers

تازہ ترین

شہروزسبزواری اورسائرہ میں طلاق یا محض لڑائی،کیاشہروزکاکوئی چکروکرتونہیں ؟

شہروزسبزواری اورسائرہ میں طلاق یا محض لڑائی،کیاشہروزکاکوئی چکروکرتونہیں ؟
اپ لوڈ :- سوموار 30 دسمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 122

ویب ڈیسک ۔۔
 
کچھ روزسےالیکٹرانک میڈٰیااورسوشل میڈٰیاپراداکارشہروزاورسائرہ کے درمیان طلاق کی خبریں عام ہیں ۔ تاہم شہروز کے والد اداکار بہروز سبز واری کاکہناہےکہ ان کےبیٹےاوربہومیں معمولی سی لڑائی ہےجسےطلاق کانام دینامناسب نہیں ۔ انہوں نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
 
یادرہےکہ ایک شوبز  ویب سائٹ نےدعویٰ کیا ہے کہ شہروز 6 ماہ سے اپنی اہلیہ سائرہ کے ساتھ نہیں رہتےاوریہ کہ انہوں نےاپنی اہلیہ کوطلاق دینےکافیصلہ کر لیا ہے۔
 
ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق شہروز کا کہنا ہے کہ سائرہ اور ان کے درمیان ذاتی نوعیت کے ایسے اختلافات ہیں جو دور نہیں ہو سکتے۔
 
دوسری جانب شہروز کے والد اور اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے اور بہو کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائرہ اور شہروزکی طلاق نہیں ہوئی۔
 
انہوں نے کہا کہ لڑائی کس گھر میں نہیں ہوتی؟ دونوں کے درمیان معمولی ناراضی ہےجو جلد ختم ہو جائے گی۔
 
بہروزسبزواری کی تردیداپنی جگہ لیکن وہ کہتےہیں ناں کہ جب کہیں آگ لگتی ہےتودھواں بھی ضروراٹھتاہے۔ سوشل میڈیاپریہ بات بھی چل رہی ہےکہ دونوں میاں بیوی میں دوری کی وجہ شہروزکاایک اداکارہ سےافئیرہےجبکہ کچھ لوگوں کاکہناہےکہ شہروزکواپنی بیوی کامیڈٰیاکی جانب حدسےزیادہ جھکاوپسندنہیں ۔ 
 
قصہ مختصر،طلاق ہوئی ہےیانہیں ؟ یہ جاننےکیلئےزیادہ دن انتظارنہیں کرناپڑےگا۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.