News Makers

تازہ ترین

ماہرہ خان نےٹویٹرپرہراساں کرنےوالےکوکھری کھری سنادیں

ماہرہ خان نےٹویٹرپرہراساں کرنےوالےکوکھری کھری سنادیں
اپ لوڈ :- ہفتہ 21 دسمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 70

ویب ڈیسک ۔۔
 
ٹی وی اورفلم کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نےٹویٹرپرہراساں کرنےوالےکوکھری کھری سنادیں ۔
 
ہوایوں کہ چندروزپہلےماہرہ خان نےایک ٹویٹ کی جس کےالفاظ کچھ اس طرح تھے: یہی توروناہےکہ اللہ کی لاٹھی بےآوازہے،آوازآنی چاہیےلاٹھی کی ۔
 
ان کےٹویٹ کرنےکی دیرتھی کہ کمنٹس کاایک سیلاب آگیا۔ کسی نےان کی تعریف کی توکسی نےتنقیدلیکن ایک بندےنےتوبدتمیزی کی حد ہی کردی ۔ اس بندےنےیہ سمجھےاورجانےبغیرکہ ماہرہ نےیہ ٹویٹ کس پس منظرکوسامنےرکھ کرکی ،سیدھےسیدھےیہ الزام لگادیاکہ ماہرہ جیسی خواتین شوبزانڈسٹری میں آرمی کی مددسےآتی ہیں،اسی لئےان کی حمایت میں ٹویٹ کرتی ہو، ورنہ آپ جیسی سستی ڈانسرزکومعاشرےمیں کون پوچھتاہے ۔
 
ماہرہ نےکچھ دیربعداس بندےکوجواب دیا کہ : آپکی ذہنیت آپ کےلفظوں میں صاف نظرآتی ہے۔ میری کمائی حلال کی ہےورنہ آپ کواچھےسےسکول بھیجنےکاذمہ میں لےلیتی ۔ 
 
ماہرہ خان نےآگے لکھا کہ : جہاں تک بات رہی دو ٹکےکی توہم جیسی عورتیں خودپرقیمت نہیں لگاتیں اورنہ ہی کسی اورانسان پر ۔
 
ماہرہ خان کی ٹویٹ کو حمیمہ ملک نےری ٹویٹ کیااورماہرہ کےجواب کادفاع کیا اوراس بندےکومخاطب کرکےکہاکہ ہم توخداکواپناجواب دےدینگے،تم کیامنہ لیکرجاوگےجوایک عورت کواس طرح مخاطب کرتاہے۔ 
 
بعدمیں فلمسٹارشان شاہدنےبھی ماہرہ کی حمایت میں ٹویٹ کرکےاس بندےکوکہا کہ : زبان اورالفاظ دونوں سےآپ کامعیارظاہرہوتاہے،شرم آتی ہےآپ کوپاکستانی کہتےہوئے ۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.