News Makers

تازہ ترین

ڈرامہ "میرےپاس تم ہو"اور ڈبلیوڈبلیوای میں حیرت انگیزمماثلت سامنےآگئی

ڈرامہ
اپ لوڈ :- ہفتہ 14 دسمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 261

ویب ڈیسک ۔۔

پاکستانی ڈراموں کی بات کریں توان دنوں ہرایک کی زبان پرایک ہی نام ہے ۔ جانتےہیں وہ نام کیاہے؟

ویسےتومجھےیقین ہےکہ آپ میں سےنوےفیصدلوگوں کواس ڈرامےکانام پتاہوگالیکن پھربھی خودکوزیادہ باعلم ثابت کرنےکیلئےمیں یہ فرض کرتےہوئےکہ آپ کی اکثریت اس ڈرامےکےنام سےناواقف ہے،بتاتاچلوں کہ اس ڈرامےکانام ہے: میرےپاس تم ہو ۔ یہ ڈرامہ سیریل اےآروائی ڈیجیٹل پرہفتےکی رات 8بجےنشرکیاجاتاہے۔

معروف انگریزی روزنامہ میں شائع ہونےوالےایک رائٹ اپ کےمطابق امریکاکی معروف ڈبلیوڈبلیوای یعنی ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ اورپاکستانی ڈرامےمیرےپاس تم ہومیں حیرت انگیزمماثلت دیکھنےمیں آئی ہے۔

ڈبلیوڈبلیوای میں روسونامی ریسلرنےبےوفائی کرکےمخالف ریسلربوبی لیشلی سےدوستی کرنےوالی اپنی ریسلربیوی لاناکونہ صرف رنگ میں سب کےسامنےنہ صرف طلاق دےدی بلکہ اس کےعاشق بوبی لیشلی کی بھی خوب پھینٹی لگائی ۔

اسی طرح ڈرامہ سیریل میرےپاس تم ہومیں بھی ہمایوں سعیدنےاپنی بےوفابیوی مہوش کوطلاق دینےکےبعداس کےنئےعاشق بزنس مین شہواراحمدکواس کےملازمین کےسامنےنہ صرف تھپڑمارابلکہ اسےگریبان سےپکڑکرمیٹنگ روم میں پڑےمیزپردےمارابالکل ویسےہی جیسےروسونےبوبی لیشلی کےساتھ رنگ میں کیا ۔

رائٹ اپ لکھنےوالےنےمزاحیہ اندازمیں یہ سوال اٹھایاہےکہ کہیں میرےپاس تم ہوکےمصنف خلیل الرحمان قمراورڈبلیوڈبلیوای کےمالک ونس میکموہن نوٹس کاتبادلہ تونہیں کررہے؟

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.