News Makers

تازہ ترین

حکومت نے معاشی حالات کےحوالےسےغلط اعدادوشمارپیش کئے،حفیظ پاشا

حکومت نے معاشی حالات کےحوالےسےغلط اعدادوشمارپیش کئے،حفیظ پاشا
اپ لوڈ :- جمعہ 07 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 57

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔

سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نےپاکستان کی موجودہ معاشی حالت کےبارےمیں انتہائی تشویشناک حقائق پیش کئےہیں ۔ سمانیوزپراینکرپرسن ندیم ملک کےساتھ بات کرتےہوئےانہوں نے کہا ہے کہ آئندہ 2 سال میں 22لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

 انہوں نےکہاحکومت نےجی ڈی پی گروتھ ریٹ کےبارےمیں قوم کےسامنےغلط اعدادوشمارپیش کئے۔ ڈاکٹرپاشاکےمطابق گزشتہ سال کاجی ڈی پی گروتھ ریٹ 3.3فیصدنہیں بلکہ 1.9فیصدتھا ۔ ان کاکہناتھاکہ اس بھی جی ڈی پی گروتھ ریٹ 1.5فیصدہی رہےگا۔ سابق وزیرخزانہ کےمطابق گزشتہ سال 10لاکھ لوگ بیروزگارہوئےجبکہ رواں برس 12لاکھ لوگوں کےبےروزگارہونےکاخطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔

حکومت نےٹیکسٹائل ایکسپورٹرزکی چیخیں نکلوادیں 

حکومتی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت نے گزشتہ سال ایک ایسی چیز کی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کی اجازت ہوتی ہے ،اس کے اثرات ہمیں آنے والے کچھ وقت میں دیکھنے کو ملیں گے۔حکومت نے گزشتہ سال اسٹیٹ بینک سے 3000ارب روپے ادھار لئے تھے جس میں ایڈوانس کے طور پر 1200ارب روپے لئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔

گیس کی قیمتوں میں اضافےکی تیاریاں 

 

 

 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.