News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
306869
  • اموات 6424
  • سندھ 134243
  • پنجاب 98487
  • بلوچستان 14499
  • خیبرپختونخوا 37387
  • اسلام آباد 16207
  • گلگت بلتستان 3513
  • آزاد کشمیر 2533

 

حکومتی پالیسیوں نےٹیکسٹائل ایکسپورٹرزکوپریشان کردیا،پیٹرن ایپٹما

حکومتی پالیسیوں نےٹیکسٹائل ایکسپورٹرزکوپریشان کردیا،پیٹرن ایپٹما
اپ لوڈ :- جمعہ 07 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 162

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
 
معروف اینکرکامران خان نےدنیانیوزپراپنےپروگرام 'دنیاکامران خان کےساتھ' میں مہنگائی کےحوالےسےتجزیہ کرتےہوئےکہاکہ ملک میں موجودہ مہنگائی کاذمہ داروزیراعظم مافیازکوضرورقراردیں لیکن صرف مافیازکاذکرکردیناہی ضروری نہیں ان مافیازکوپکڑنابھی حکومت ہی کی ذمہ داری ہے۔ حکومت ہوتی ہی اس لئےہےکہ وہ اس قسم کےمافیازکاراستہ روکے۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
کامران خان کامزیدکہناتھاکہ بجلی کی قیمتیں بڑھاکرحکومت نےایکسپورٹرزکی چیخیں نکلوادی ہیں حالانکہ اپنےمنشورمیں تحریک انصاف نےایکسپورٹرزکوسبسڈی دینےکاوعدہ کیاتھا ۔ اب اس حکومت نےاپنےاہم ترین وعدےتوڑدئیےہیں۔۔ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزبہت زیادہ پریشان ہیں ۔ پچھلےسال حکومت نےٹیکسٹائل ایکسپورٹرزکیلئےبجلی کے ساڑھےسات سینٹ یعنی گیارہ روپےسترپیسےرعایتی نرخ متعارف کروائےتھے۔ لیکن پھروزارت توانائی نےبڑی ہوشیاری سےاس سبسڈی کوختم کرکےبجلی کےبلوں میں فکسڈٹیکس، فیول سرچاجزاورڈیوٹیزکوشامل کردیا ۔ ٹیکسٹائل
ایکسپورٹرزکےمطابق ان کیلئےبجلی کےنرخ ساڑھےتیرہ سینٹ یعنی سترہ روپےکردئیےگئےہیں جوکہ بہت زیادہ ہیں اورجس کےبعدوہ اپنی مصنوعات کوبیرونی منڈیوں میں بیچنےسےقاصرہیں ۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
اسی معاملےپراپٹماکےپیٹرن گوہراعجازکاکہناتھا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری پریشان ہےکہ کیسےوزیراعظم کےکئےوعدےسےوزارت توانائی پھرجائے۔ انہوں نےکہااس قدرمہنگی بجلی کےبعدتولوگوں کےگھربھی بک جائیں گے۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.