News Makers

تازہ ترین

عوام ہوشیار: گیس کی قیمتوں میں 15فیصداضافےکی تیاریاں

عوام ہوشیار: گیس کی قیمتوں میں 15فیصداضافےکی تیاریاں
اپ لوڈ :- منگل 04 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 54

 ویب ڈیسک ۔۔
ایک ایسےوقت میں جب بری خبریں کثرت اورتواترسےآرہی ہوں ، بری خبروں کی اہمیت تھوڑی کم ہوجاتی ہےلیکن جب معاملہ مہنگائی مزیدبڑھنےکاہوتوخبرکی اہمیت اپنےآپ بڑھ جاتی ہے۔ 
 
جی ہاں دوستو ، حکومت نےآئی ایم ایف کی شرائط پرعملدرآمدکرتےہوئے ایک بارپھرگیس کی قیمتوں میں اضافےکی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ ایسااس لئےکیاجارہاہےتاکہ آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کے لیے ریونیو ہدف کم کرنے پر راضی کیا جاسکے۔
 
ایک رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اراکین کو طلب کیا تاکہ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے مالی سال 20-2019 میں قدرتی گیس کی قیمتوں کے حوالے سے ارسال کی گئی سمری پر بحث کی جائے۔
 
ایک اورخبرکےمطابق آئی ایم ایف کے وفد کی وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے ابتدائی ملاقات ہوئی، جس میں اطلاعات کے مطابق رواں مالی سال ریونیو اہداف میں کمی کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 385 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا۔
میڈیامیں سامنےآنےوالی اطلاعات کےمطابق ریونیواکٹھاکرنے میں مشکلات کے پیش نظر حکومت گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو اپنی کارکردگی کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.