News Makers

تازہ ترین

موبی لنک اورواردانضمام سےمتعلق نیب انکوائری حتمی مرحلےمیں ۔۔ گرفتاریوں کاامکان

موبی لنک اورواردانضمام سےمتعلق نیب انکوائری حتمی مرحلےمیں ۔۔ گرفتاریوں کاامکان
اپ لوڈ :- جمعہ 31 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 86

ویب ڈیسک ۔۔

معروف انگریزی روزنامہ ڈان میں ایک بڑی خبرشائع ہوئی ہےجس کےمطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ وارد اور موبی لنک کے انضمام سے ہونے والے مالی فائدے اور بے ضابطگیوں سے متعلق نیب انکوائری حتمی مراحل میں ہے اور آئندہ دنوں میں گرفتاریاں کی جائیں گی۔

 

 رپورٹ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی 3 کا اجلاس سینیٹر شیری رحمٰن کی سربراہی میں ہوا، جس میں شعبہ ٹیلی کمیونکیشن کی 16-2015 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

 

اس دوران ایک ایجنڈا آئٹم کا عنوان 'وارد کمپنی کی جانب سے 4 جی ایل ٹی ای (لانگ ٹرم ایولوشن) کے غیرقانونی استعمال سے سرکاری خزانے کو 51 ارب 69 کروڑ روپے (51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر) کا نقصان' تھا۔

 

واضح رہے کہ 2015 میں موبی لنک اور وارد ضم ہوکر ایک کمپنی بننے پر رضامند ہوئے تھے جبکہ 2017 میں ایک مشترکہ سی ای او کا اعلان کیا گیا تھا اور کمپنی کا نام جاز رکھ دیا گیا تھا۔

 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.