News Makers

عسکری قیادت :-ملکی سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-عسکری قیادت نےہمیشہ خودکوسیاسی معاملات سےدوررکھنےپرزوردیا
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز ، نیب و سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-گزشتہ روزشیخ رشیدنےپارلیمانی لیڈرزکی عسکری قیادت سےملاقات کی تصدیق کی تھی
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز، نیب و سیاسی معاملات سےمتعلق تمام کام سیاسی قیادت نےکرنےہیں،عسکری قیادت
عسکری قیادت :-ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سےبراہ راست یاباالواسطہ تعلق نہیں ، عسکری قیادت

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

پاکستان کی معاشی شرح نمومنفی 0.4 فیصدرہنےکاامکان

پاکستان کی معاشی شرح نمومنفی 0.4 فیصدرہنےکاامکان
اپ لوڈ :- منگل 15 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 34

  ویب ڈیسک ۔۔
ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کی رپورٹ کےمطابق 2020 میں پاکستان کی معاشی شرح نمومنفی 0.4 فیصدرہنےکاامکان ہے۔ جبکہ 2021میں پاکستان کی جی ڈی پی 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
 
یادرہےکہ اپریل میں اے ڈی بی نے رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمیمہ 2.6 فیصد لگایا تھاجب کہ اگلے سال کےلیے معاشی شرح نموکا اندازہ 3.6 فیصدلگایاگیاتھا۔
 
ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثرہوئی تاہم کورونا میں کمی کے بعد پاکستان میں معاشی بحالی کا امکان ہے اور معاشی اصلاحات کی بحالی پرپاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھنےکی توقع ہے۔
 
ایشیائی ترقیاتی بینک کے اندازے کے مطابق 2020 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد تک رہے گی اور2021 میں یہ کم ہوکر7.5 فیصد تک رہنےکاامکان ہے۔
 
رپورٹ کےمطابق درآمدات میں کمی کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے،کورونا سے نمٹنےکے لیے پاکستان نے 1240 ارب روپےکاریلیف پیکج دیا جب کہ ٹڈی دل کے حملوں کے باوجود زرعی شعبے کی پیداوار2.7 فیصد رہی ہے۔
 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.