News Makers

عسکری قیادت :-ملکی سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-عسکری قیادت نےہمیشہ خودکوسیاسی معاملات سےدوررکھنےپرزوردیا
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز ، نیب و سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-گزشتہ روزشیخ رشیدنےپارلیمانی لیڈرزکی عسکری قیادت سےملاقات کی تصدیق کی تھی
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز، نیب و سیاسی معاملات سےمتعلق تمام کام سیاسی قیادت نےکرنےہیں،عسکری قیادت

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

پاکستان کسٹمزمیں اب دیہاڑیاں نہیں لگاکریں گی ۔۔ نیانظام آرہاہے

پاکستان کسٹمزمیں اب دیہاڑیاں نہیں لگاکریں گی ۔۔ نیانظام آرہاہے
اپ لوڈ :- اِتوار 13 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 21

ویب ڈیسک 
پاکستان کسٹمز میں سامان کی خود کار طریقے سے جانچ کے لیے 'ورچوئل اسسمنٹ' کا نظام آئندہ برس مارچ میں فعال ہوجائے گا،جس کامقصدمحکمےمیں ٹیکس اورڈیوٹی چوری روکنےکےساتھ ساتھ کرپشن کنٹرول کرناہے۔ 
 
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ورچوئل اسسمنٹ کا نظام بین الاقوامی سطح پر رائج طریقے کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا اور 31 مارچ 2021 تک اس پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔
 
کسٹمز کے ایک عہدیدار نےاخبارکو بتایا مقامی تجارت میں سہولت کاری، ڈیوٹی چوری کے امکانات کو کم سے کم کرنے اور ٹرانزٹ تجارت میں تیزی لانے کے لیے ورچوئل اسسمنٹ اصلاحات ایک بہت بڑا اقدام ہے۔
 
انہوں نے بتایا کہ جدید تکنیکی بنیادوں پر تیار ہونے والے ورچوئل اسسمنٹ نظام سمیت دیگر 28 اصلاحات کے اقدامات 30 جون 2021 تک مکمل ہوجائیں گے۔
 
اس حوالے سے موجود کچھ دستاویزات کے مطابق ورچوئل اسسمنٹ تین مراحل میں لاگو کیا جائے گا اور مجوزہ نظام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ درآمد کنندہ / کسٹم ایجنٹ کی شناخت اسسمنٹ کرنے والے افسر اور دیگر کو نظر نہیں آئے گی۔
 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.