News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

فئیراینڈلولی اب رنگ گورانہیں کرےگی ۔۔ کمپنی کابڑااعلان

فئیراینڈلولی اب رنگ گورانہیں کرےگی ۔۔ کمپنی کابڑااعلان
اپ لوڈ :- اِتوار 28 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 75

 ویب ڈیسک ۔۔
 
امریکامیں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈکی پولیس حراست میں ہلاکت کےبعدپھوٹنےوالی تحریک بلیک لائیوزمیٹرنےمعروف ملٹی نیشنل کمپنی یونی لیورکوبھی اپنی پراڈکٹ پالیسی تبدیل کرنےپرمجبورکردیاہے۔ 
 
جی ہاں ایک خبرکےمطابق یونی لیورنےاپنی مشہورزمانہ رنگ گوراکرنےوالی کریم فئیراینڈلولی کانام تبدیل کرنےکااعلان کیاہے۔ یونی لیور کے بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر ڈویژن کے صدر سنی جین کےمطابق وہ اس کریم کے نام میں استعمال کیے جانے والے لفظ 'فیئر' کو درست نہیں مانتے اور وہ اسے صحیح کرنا چاہتے ہیں۔
 
کمپنی کے مطابق وہ کریم کے نام سے ' فیئر' کا لفظ نکال کر کوئی ایسا لفظ استعمال کریں گے جس سے کسی بھی نسل کے لیے تعصب ظاہر نہ ہو جب کہ پروڈکٹ کا نیا نام ریگولیٹری اپروول کے بعد اعلان کیا جائے گا۔
 
یونی لیور پاکستان کے سی ای او عامر پراچہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ یونی لیورجیسی کمپنی نےخوبصورتی کے حوالے سے اپنی ارتقاء میں جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی 2019 میں کمپنی نے کریم کی پیکیجنگ سے دو رنگ کے چہرے اور شیڈ کارڈ کو ہٹانے کا اقدام کیا تھا۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیئر اینڈ لولی کے نام میں تبدیلی کے علاوہ برانڈ کا اسکن کیئر پورٹ فولیو بھی مثبت خوبصورتی کے نئے وژن کی عکاسی کرے گا۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.