News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

ملک میں پٹرولیم بحران کی ذمہ دار آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قرار

ملک میں پٹرولیم بحران کی ذمہ دار آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قرار
اپ لوڈ :- جمعہ 12 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 81

 ویب ڈیسک ۔۔
 
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں پٹرولیم کے بحران کی ذمہ داری 6 بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کو ٹھہرایا اور ان پر 4 کروڑ روپے کا مجموعی جرمانہ عائد کیا۔
 
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی نے اسکر پیٹرولیم، بائیکو پیٹرولیم اور بی ای انرجی کو قواعد اور لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزیوں پر شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جس کے نتیجے میں پیٹرولیم کا بحران پیدا ہوا تھا۔
6 علیحدہ نوٹی فکیشن کے تحت اوگرا نے ان او ایم سیز کو ان کے نقطہ نظر کو غیر مستحکم بتاتے ہوئے شوز کاز نوٹس کے تحت کارروائی نمٹا دی۔
 
اس کا کہنا تھا کہ ’کمپنیوں کو لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا ہے اور ان کے پاس ناکافی اسٹاک تھا‘۔
ریگولیٹر نے شیل پاکستان اور ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ (ٹی پی پی ایل) پر دس دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
 

 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.