News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

ایک کروڑ 85 لاکھ سےزائد روزگارختم ہونےکاخدشہ

ایک کروڑ 85 لاکھ سےزائد روزگارختم ہونےکاخدشہ
اپ لوڈ :- جمعہ 12 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 72

لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد پابندیوں کی وجہ سےملک میں تقریباً 14 لاکھ سے ایک کروڑ 85 لاکھ روزگار ختم ہونےکاخدشہ ہے۔
 
ڈان اخبارنےاس حوالےسےایک رپورٹ شائع کی ہےجس کے مطابق اقتصادی سروے 2019۔20 کے مطابق اگر محدود پابندیاں عائد کردی گئیں تو 14 لاکھ ملازمتیں ضائع ہوجائیں گی جو ملازمت پر موجود افرادی قوت کا 2.2 فیصد ہے۔ مالیاتی لحاظ سے اجرت میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 23 ارب 6 کروڑ روپے ہوگا۔
 
ہلکے پھلکے لاک ڈاؤن سے ایک کروڑ 23 لاکھ تک روزگار کا نقصان ہوسکتا ہے جو ملازمت پر موجود افرادی قوت کا 20 فیصد حصہ ہے جبکہ اجرت میں 209 ارب 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔
 
اس کے علاوہ اگر مکمل شٹ ڈاؤن کیا جاتا ہے تو توقع ہے کہ کل ملازمت پر موجود افراد میں سے 30 فیصد یعنی ایک کروڑ 85 لاکھ افراد روزگار ہوجائیں گے، جس کی مالیت 315 ارب روپے ہوگی۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.