News Makers

تازہ ترین

کرنسی نوٹوں کو قرنطینہ میں کیسے رکھا جاتا ہے؟

کرنسی نوٹوں کو قرنطینہ میں کیسے رکھا جاتا ہے؟
اپ لوڈ :- بدھ 25 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 70

 ویب ڈیسک ۔۔
 
اب جبکہ ماہرین اس بات پرپوری طرح سےمتفق ہوچکےہیں کہ کوروناوائرس کرنسی نوٹوں کےذریعےبھی پھیل سکتاہے۔ اسی وجہ سےکرنسی نوٹوں کے ذریعے اس وائرس کے پھیلاؤ کوروکنےکی خاطرسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتمام بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں جن میں کرنسی نوٹوں کےحوالےسےاحتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
 
 
مرکزی بنک کی جانب سےتمام کمرشل بنکوں سےکہاگیاہےکہ ہسپتالوں سے وصول ہونے والے کرنسی نوٹ وصول کرتےوقت احتیاط ملحوظ خاطررکھیں ۔ بنکوں سےکہاگیاہےکہ اسپتالوں سےوصول ہونے والے کرنسی نوٹوں کوقرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
 
ماہرین نےپوچھنےپربتایاکہ نوٹوں کوقرنطینہ میں رکھنےسےمراد یہ ہے کہ ایسےنوٹوں کوایک خاص طریقےاورسلیقےسےپیکٹوں بندکرکے،ان پر اسپرے کرکےانہیں سیل کرکےکچھ عرصےکےلیے الگ تھلگ رکھ دیا جائے۔ قرنطینہ میں رکھے گئےکرنسی نوٹوں کے بارے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کوآگاہ کیاجائےگاتاکہ ان کےبدلےنوٹ چھاپ کر ان بینکوں کے حوالےکئےجائیں۔
 
 
 بینکوں کو ہسپتالوں کے اکاؤنٹ میں جمع ہونے والے کرنسی نوٹوں کے ساتھ ساتھ دوسرے اکاؤنٹس کےکرنسی نوٹوں کے بارے میں بھی احتیاط کرنےکا کہا گیا ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.