News Makers

تازہ ترین

امیدہےاگلےماہ تک کورونابحران سےبچ نکلیں گے،آئی ایم ایف

امیدہےاگلےماہ تک کورونابحران سےبچ نکلیں گے،آئی ایم ایف
اپ لوڈ :- اِتوار 22 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 28

 ویب ڈیسک ۔۔
 
آئی ایم ایف کا کہا ہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ شدید ہونے کے باوجود عالمی معیشت پر اس کے اثرات عارضی نوعیت کے ہوں گےلیکن اس وبا کے نتیجے میں پیداصورتحال سےنمٹنے کے لیے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔
 
 
آئی ایم ایف کے شعبہ فنڈ اسٹریٹجی و ریویو کے سربراہ مارٹن موہلیسن نےایک انٹرویو میں کہا کہ ہم کورونا بحران کا شکار ہوچکے لیکن عالمی معیشت پر اس کا بہت کم اثر پڑا ہے جس کی وجہ مستحکم معیشت اور روزگار کی نسبتاً بہتر شرح ہے، توقع ہے کہ آئندہ ماہ تک اس سے بچ نکلنے میں کامیاب رہیں گے۔
 
 
مارٹن موہلیسن نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتوں اور مرکزی بینکوں نے کورونا سے متاثرہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ واسطے قابل قدر مالی و دیگر اقدامات اٹھائے ہیں جن سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.