News Makers

تازہ ترین

کوروناوائرس کےخلاف وفاقی حکومت کا9ارب کےپیکیج کی منظوری کافیصلہ

کوروناوائرس کےخلاف وفاقی حکومت کا9ارب کےپیکیج کی منظوری کافیصلہ
اپ لوڈ :- جمعرات 19 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 31

 ویب ڈیسک 
 
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیےحکومت پاکستان نے 60 کروڑ ڈالریعنی9 ارب روپے سے زائد کے ایمرجنسی پیکج کی منظوری دینےکافیصلہ کیا ہے۔
 
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کہتےہیں کورونا سے نمٹنے کے لیے مختص فنڈ پورے ملک میں استعمال ہوگا  جب کہ اس کے علاوہ ایشائی ترقی بینک کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے ساڑھے 7 ارب روپے بھی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو دیے جائیں گے۔
 
 
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا  کہ چین نے کورونا سے نمٹنے کےلیے 40 لاکھ ڈالر کی گرانٹ جاری کی ہے۔ 
 
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے آج مزید 152 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 456 ہو گئی ہے۔
 
 
-----------------
 
Almi muishat ke lia Coronavirus SARS say zyada bara khatra hay

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.