News Makers

تازہ ترین

کوروناوائرس : ارب پتی افرادکی کمرتوڑدی ، 80ارب روپےلےڈوبا

کوروناوائرس : ارب پتی افرادکی کمرتوڑدی ، 80ارب روپےلےڈوبا
اپ لوڈ :- اِتوار 15 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 88

 ویب ڈیسک ۔۔
 
کوروناوائرس انسانوں کےساتھ ساتھ معیشت پربھی بری طرح سےحملہ آورہورہاہے۔ دنیابھرکی اسٹاک مارکیٹس میں شدید بحرانی کیفیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اورگزشتہ دنوں آنے والے زبردست زوال سے دنیا کے امیر ترین افراد بھی بچ نہیں پائے۔ فوربز میگزین کی رپورٹ کےمطابق صرف جمعرات کے دن دنیا کے 20؍ ارب پتی افراد کے 78؍ ارب ڈالرز ڈوب گئے۔ سب سے زیادہ نقصان دنیا کے امیر ترین شخص اور امیزون کے مالک جیف بیزوس کا ہوا۔ ان کی دولت سے سات فیصد رقم یعنی 8؍ ارب ڈالرز کم ہوگئے جبکہ کمپنی کے شیئرز میں بھی 8؍ فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
 
 
دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص فرانسیسی ارب پتی برنارڈ آرنو کو 7.7؍ ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے بانی لیری ایلیسن کی دولت میں 5.6؍ ارب ڈالرز کی کمی ہوئی اور ان کے شیئرز میں 11؍ فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ کہا جاتا ہے کہ 1987ء میں بلیک منڈے کے نقصانات کے بعد مارکیٹس میں کورونا وائرس کی وجہ سے آنے والی اس شدید مندی کو بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.