Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

                        جنرل قمر باجوہ کو 3 سال کیلئے سپہ سالار برقرار رکھنے پر چین کا خیر مقدم                         جنرل قمر جاوید غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والے سپہ سالار ہیں، چینی وزارت خارجہ                         جنرل باجوہ نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا، چین                         جنرل قمر جاوید باجوہ چین کی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں، چین                         پاکستانی آرمی چیف نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا، چین                         امید ہےپاک آرمی علاقائی امن و سلامتی میں اپناکرداراداکرتی رہےگی ، چین

تازہ ترین

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

پشاورمیٹروبس کی آمد میں تاخیرکیوں ؟

08 Feb 2019 155

اسلام علیکم ۔۔

دوستو۔تاخیرکیلئےمعذرت۔بعض اوقات نہ چاہتےہوئےبھی دیرہوجاتی ہے۔حسن اتفاق ہےکہ آج کی تحریرکاتعلق بھی تاخیرسےہے۔ توپھرآئیےاس انوکھےاورلاڈلےبچےکی بات کرتےہیں،جوایک سال سےجاری کوششوں کےباوجودپیداہونےکانام نہیں لےرہا۔ آپ سوچتےہونگے،میں کس بچےکی بات کررہاہوں،چلئےآپکوزیادہ دیرآزمائش میں نہیں ڈالتا،حضوروالا۔۔ میں بات کررہاہوں ۔۔پشاورمیٹروبس"کی۔ لوگوں کو فکرہوتی ہےکہ کہیں ست ماہا بچہ پیدانہ ہوجائے،لیکن یہاں یہ حال ہے کہ پشاورکےشہری دن رات دعائیں مانگتےہیں ۔۔ یااللہ ست ماہی بس سروس ہی آجائے۔۔پرآئےتوسہی ۔۔لیکن شومئی قسمت۔۔ بس نےکیاملناتھا،چند مہینوں کےبعدنئی تاریخ ضرور مل جاتی ہے۔اوریہی ہوتاآیاہےمی لارڈ۔ تاریخ پہ تاریخ ، تاریخ پہ تاریخ ، تاریخ پہ تاریخ ملتی رہی ہے، لیکن بس نہیں ملی ۔۔ می لارڈ، بس نہیں ملی ، ملی ہےتوبس یہ تاریخ ۔۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نےاکتوبر2017 میں اس منصوبےکوجلدبازی میں صرف اس لئےشروع کیا،تاکہ 2018کےالیکشن میں اسے کیش کرایاجاسکے۔لیکن چیک نےکیش کیاہوناتھا،الٹاباونس ہوکرحکومت کےگلےپڑگیا۔۔ پشاورمیٹروبس کوجولائی 2018 میں مکمل ہوناتھا،لیکن نامعلوم وجوہات کی بناپراسےستمبرتک ملتوی کردیاگیا،پھرکہاگیاکہ 23 مارچ 2019 تک اسےمکمل کرلیاجائےگا۔ یہ اس منصوبےکومکمل کرنےکی چوتھی ڈیڈلائن تھی،ستم دیکھئےکہ اس ڈیڈلائن کےآنےسےپہلےہی ایک اورڈیڈلائن دیدی گئی ہے،اب کہتےہیں یہ منصوبہ جون 2019 تک مکمل ہوگا۔لاہورمیٹروبس کی طرزپرتعمیرہونےوالا27کلومیٹرطویل یہ منصوبہ چمکنی سےشروع ہوکرحیات آبادتک جاتاہے.اس میں تاخیرکی بنیادی وجہ ڈیزائن میں باربارکی تبدیلی ہے۔ اب تک ڈیزائن گیارہ بارتبدیل کیاجاچکاہے۔۔ماہرین کےخیال میں بظاہریہ منصوبہ بدانتظامی ، ناقص منصوبہ بندی اورسیاست کاشکارہواہے۔۔

پشاورہائیکورٹ کےواضح احکامات کےباجوداس منصوبےپرکام انتہائی سست روی سےجاری ہے اورتازہ ترین اطلاع یہ ہےکہ بی آرٹی کےڈھانچےمیں ابھی سےدراڑیں پیداہوناشروع ہوگئی ہیں ۔اوپرسے مسلسل اڑتی دھول کاوبال الگ۔۔حال ہی میں پشاورکےچیف ٹریفک آفیسرنےشہرکےترقیاتی ادارےکو400کےقریب ان ٹریفک وارڈنزکوطبی امدادمہیاکرنےکےلئےخط لکھا ہے جومٹی اورگردوغبارکےباعث پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلاہوچکےہیں ۔ آپ حیران ہونگےبلین ٹری سونامی کاکریڈٹ لینےوالی حکومت اس منصوبےکیلئےراستہ بنانےکی خاطراب تک پچیس ہزاردرخت کاٹ چکی ہے۔

بی آرٹی کےلئےایشین ڈویلپمنٹ بنک سےلیاجانےوالا49 ارب روپےکاقرضہ بڑھتےبڑھتے68 ارب تک جاپہنچاہے،خدشہ ہےیہ لاگت 100 ارب تک بھی جاسکتی ہے۔ قرضےکی بات چلی ہےتوبتاتاچلوں کہ صوبائی حکومت نےاس منصوبےکیلئےفرانس سےمزیدبیس ارب روپےلئےہیں ۔ بس چلےنہ چلےقرضوں کی گاڑی ہےکہ دوڑےچلی جارہی ہے۔ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں کے اعداد وشمار جمع کرنے والے امریکی ادارے ’امریکن پبلک ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن‘ کی رپورٹ کے مطابق بی آرٹی ماس ٹرانزٹ کےشعبےمیں دنیاکاسب سے مہنگا منصوبہ ثابت ہوگا۔پشاورہائیکورٹ میں پیشی کےدوران جب فاضل جج نےچیف سیکرٹری سےپوچھاکہ کیاواقعی یہ منصوبہ وقت پرمکمل ہوجائےگااوراس سےشہریوں کومزیدزحمت نہیں اٹھاناپڑےگی توجانتےہیں چیف سیکرٹری نےکیاجواب دیا۔۔سرمعذرت چاہتاہوں،میں ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کراسکتا۔۔لہزاپشاورکےشہری خاطرجمع رکھیں ۔ ہنوزدلی دوراست۔۔

شعور آخر اُسے ہم سے زیادہ جانتے ہو تم؟
بہت سیدھا سہی لیکن تمھیں تو بیچ کھائے گا

اپنا،اپنےگھروالوں اوراپنےملک کابہت خیال رکھیں۔اجازت دیجئے،پھرملیں گے۔اللہ حافظ ۔

یہ مضمون ویڈیوکی صورت میں یوٹیوب پربھی موجودہے۔ لنک نیچےدیاگیاہے۔

(https://www.youtube.com/watch?v=jxrA8HU9Cgo&t=4s)

Author: Muhammad Zaheer

The author is a senior journalist. He is currently working for a news channel.

Read More From: Muhammad Zaheer

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں اسلام علیکم دوستو۔۔  قسمت کےکھیل بھی نرالےہیں،کب کیاہوجائے،پتاہی نہیں چلتا،یوٹ
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

اگلی باری تحریک انصاف کی

دوستو،آج آپ سےایک بات شیئرکرنی ہے۔ کچھ عرصہ پہلےجب ملک میں ن لیگ کی حکومت تھی ،نیب کامولابخش پیپلزپارٹی
By : Muhammad Zaheer
30 Oct 2018

عمران خان کاسب سےبڑامسئلہ کیاہے؟

مائی نیم ازریمبوریمبو،جان ریمبو،سلویسٹرسٹیلیون۔۔ دوستو،جس طرح یہ ڈائیلاگ بولنےسےمیں ریمبونہیں بن گیا،ا
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

سیاستدان اورگاوں کاچور

 پاکستان کےموجودہ سیاسی حالات پرغوروفکرکےگھوڑےدوڑاتےدوڑاتےمیں فی الحال اس نتیجےپرپہنچاہوں کہ کوئلوں کی
By : Muhammad Zaheer
19 Oct 2018