Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

                        امریکا نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا                         بشریٰ بی بی گوگل پر سب زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست                         پی سی بی کو 70 ملین ڈالرز زر تلافی کیس میں بھارت سے شکست مزید مہنگی پڑگئی

تازہ ترین

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

فالودہ فروش ارب پتی کیسےبنا ؟ اصلی کہانی کاپتاچل گیا

29 Sep 2018 102

 آپ نےسناہوگاکہ اوپروالاجب دیتاہے،چھپرپھاڑکےدیتاہے۔سننےمیں یہ بات بڑی عجیب اورناقابل یقین سی لگتی ہےلیکن اللہ پاک کی ذات بہت بےنیازہے،وہ جب دینےپرآئےتولینےوالاتھک جاتاہے،مگردینےوالی ذات کبھی نہیں تھکتی۔

 کراچی سےتعلق رکھنےوالےایک غریب فالودہ فروش کےساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا،جس نےاس کےہاتھوں کےطوطےاڑادئیے۔ہوایوں کہ اورنگی ٹاون کےرہائشی عبدالقادرکوایف آئی اےوالوں کافون آتاہےکہ جلدی سےصاحب کےآگےپیش ہوجاو،ارجنٹ کام ہے۔بےچارہ اپنی دیہاڑی چھوڑکرایف آئی اےحکام کےسامنےپیش ہواتواس کےہاتھ پیرکانپنےلگے،پسینےمیں شرابورہوگیا۔غریب آدمی بیچارہ توتھانےمیں جانےسےگھبراتاہے،یہ توایف آئی اےکادفترتھا۔عبدالقادرسےپوچھاگیاکہ کیاتمہاراکوئی بنک اکاونٹ ہے؟اس نےکہاکوئی نہیں۔پھرکہاگیاکہ بنک اکاونٹ نہیں تواس میں دوارب پچیس کروڑکیسےآگئے۔اتنی بڑی رقم کاتوفالودہ فروش نےکبھی خواب توکیانام تک نہیں سناہوگا۔کہنےلگاصاحب قسم لےلیں میرانہ توکوئی اکاونٹ ہے،نہ میں اس رقم کےبارےمیں جانتاہوں،میں توسب آپ سےسن رہاہوں۔تھوڑی سی پوچھ گچھ کےبعداسےجانےدیاگیا،کیونکہ افسران بھی جانتےتھےکہ یہ ایک بےنامی اکاونٹ ہے،جس کاسراغ پینتیس ارب روپےکی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنےوالی جےآئی ٹی نےلگایا۔یہ وہی کیس ہےجس میں آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپورکانام بھی سامنےآیاہے۔حسین لوائی اورانورمجیداس کیس میں پہلےسےگرفتارہیں جوآصف زرداری کےقریبی دوست ہیں۔

 اس سارےفسانےمیں بیچارےفالودہ فروش کانام آیابھی برسبیل تذکرہ کےطورپر۔اس کےاکاونٹ میں اربوں روپےآئےبھی تووہ اس کےنہیں،پتانہیں کس کےتھے۔ویسےاب کہاجارہاہےکہ اس اکاونٹ میں رقم ٹرانسفرکرنےوالےبزنس گروپ کاپتاچل گیاہے،جسےپوچھ گچھ کیلئےبلالیاگیاہے۔اس اکاونٹ میں رقم دوہزارچودہ پندرہ میں رکھی گئی۔اس قسم کےاکاونٹس کوٹریڈاکاونٹس کہاجاتاہےاوریہ جن کےنام پرکھولےجاتےہیں انہیں اس کامعاوضہ بھی دیاجاتاہے۔آخرمیں بس اتناہی کہناچاہوں گاکہ خداچھپرپھاڑکردے،لیکن وہ چھپراپناہوناچاہیے،پرایانہیں۔

Author: Muhammad Zaheer

The author is a senior journalist. He is currently working for a news channel.

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

لےپالک کھلونا

بھٹوسےلیکرنوازشریف تک جانےکتنےہی سیاستدانوں نےاسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سےجنم لیا۔عمران خان کامعاملہ الب

04 Oct 2018

الیکشن 2018 کیسےچوری ہوئے؟

پچیس جولائی کےبعدعملاً ہتھیار(قلم)پھینک بیٹھاتھا ۔ شکست تسلیم کرکےنہیں بلکہ یہ سوچ کرکہ جمہوریت کوایک بار

By : Muhammad Zaheer
14 Sep 2018

اگلی باری تحریک انصاف کی

دوستو،آج آپ سےایک بات شیئرکرنی ہے۔

کچھ عرصہ پہلےجب ملک میں ن

By : Muhammad Zaheer
30 Oct 2018

سیاستدان اورگاوں کاچور

 پاکستان کےموجودہ سیاسی حالات پرغوروفکرکےگھوڑےدوڑاتےدوڑاتےمیں فی الحال اس نتیجےپرپہن

By : Muhammad Zaheer
19 Oct 2018