News Makers

پی آئی اے :-یورپ کےبعدامریکانےبھی پی آئی اےکی پروازوں پرپابندی لگادی
پی آئی اے :-جعلی لائسنس کامعاملہ سامنےآنےکےبعدامریکی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کاایکشن
پی آئی اے :-وزیرہوابازی غلام سرورخان نےپائلٹس کےجعلی لائسنس کامعاملہ اٹھایاتھا

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
246351
  • اموات 5123
  • سندھ 102368
  • پنجاب 85991
  • بلوچستان 11128
  • خیبرپختونخوا 29775
  • اسلام آباد 13927
  • گلگت بلتستان 1630
  • آزاد کشمیر 1532

 

نوازشریف ۔۔ ایک بارپھرڈرائنگ روم سیاست کی طرف لوٹ آئے

نوازشریف ۔۔ ایک بارپھرڈرائنگ روم سیاست کی طرف لوٹ آئے
اپ لوڈ :- جمعہ 09 جنوری 2020 اپ ڈیٹ :- جمعہ 10 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 185

اگرتوسیاست ممکنات کاکھیل ہےتوبلاشبہ نوازشریف اس کھیل کےکھلاڑی نمبرون ہیں ۔ کہنےوالےتویہاں تک کہتےہیں کہ وہ جان بوجھ کرخودکوایک مشکل صورتحال میں ڈالتےہیں اورپھرخودہی کوئی حیلہ وسیلہ کرکےبحفاظت اس مشکل صورتحال   سےخودکونکال بھی لیتےہیں۔ تازہ ترین مثال ان کاسزایافتہ قیدی ہونےکےباوجودجیل سےنکلنااورعلاج کیلئےلندن چلےجاناہے۔ یوں کہاجائےتوشایدبےجانہ ہوگاکہ ان کےبدترین سیاسی مخالف عمران خان ہاتھ ملتےرہ گئےاورنوازشریف شاہی پروٹوکول کےساتھ لندن چلےگئے ۔ غیرمصدقہ خبروں کےمطابق نوازشریف کااس طرح باہرچلےجانااورمکمل خاموشی اختیارکرلینادراصل اس ڈیل کاحصہ ہےجس کی بازگشت کچھ عرصہ پہلےبڑےتواترسےسنائی دیتی رہی ۔ اس ڈیل کےمطابق نوازشریف ، مریم نوازاورشہبازشریف ملک سےباہرچلےجائیں گےاورمکمل خاموشی اختیارکرتےہوئےسیاست سےعملی طورپرلاتعلق ہوجائیں گے۔ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی بلا چوں چراحمایت کریں گے۔ جواب میں ان سےنرم رویہ اختیارکرلیاجائےگااوراگلےالیکشن میں انہیں لیول پلےانگ فیلڈدےدی جائےگی ۔ حقیقت پسندی کی نظرسےدیکھاجائےتونوازشریف نےکوئی گھاٹےکاسودانہیں کیابلکہ اپنی پارٹی کی حکومت کی ایڈوانس بکنگ کرالی ہے۔

 لیکن دوستو ۔۔ اس ساری کہانی کاایک دوسراپہلوبھی ہے اوروہ یہ کہ اگریہی کچھ کرناتھاتواپنےکارکنوں کودھوکےمیں کیوں رکھا؟ کیوں نظریاتی ہونےکانعرہ لگایا ؟ کیوں اپنےچاہنےوالوں کوپاکستان میں سویلین بالادستی کےسبزباغ دکھائے؟ لوگ حیران ہیں کہ اتنی مارکھانےاورذلت اٹھانےکےبعدڈیل کرکےآپ نےووٹ کوعزت توکیادلوانی تھی ، ووٹ کی بچی کھچی عزت بھی خاک میں ملادی ۔ سب سےبڑھ کریہ کہ جس طرح آپ سیاسی جماعتوں نےآرمی ایکٹ ترمیمی بل کوانتہائی جلدبازی میں پارلیمان کےدونوں ایوانوں سےپاس کروایااس طرح تونالائق سےنالائق طالب علم بھی اپناامتحان پاس نہیں کرتا ۔ اس حوالےسےایک آخری سوال ۔ اگرتوسیع ہی دینی تھی توجنرل راحیل شریف میں کیاخامی تھی ؟ میاں صاحب سےیہ نہیں پوچھناکہ آپ نےڈیل کیوں کی ؟ یہ پوچھناہےکہ آپ نےسجی دکھاکرکھبی کیوں ماری ؟

آخرمیں چندضروری باتیں ۔ میاں نوازشریف پرتنقیدکرنےوالےاس بات کوذہن میں رکھیں کہ ایک سیاسی جماعت کااولین مقصداقتدارمیں آناہوتاہےاورمیاں صاحب اقتدارکیلئےراہ ہموارکی ہےتوکچھ غلط نہیں کیا ۔ ہاں یہ الگ بات کہ میاں صاحب اوران کی پارٹی ایک بارپھرڈرائنگ روم سیاست یاپاورپالیٹکس کی طرف لوٹ آئےہیں ۔ لیکن تبدیلی صرف نوازشریف میں نہیں آئی ۔ عمران خان اوران کی پارٹی بھی یکسرتبدیل ہوگئےہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔

مسلم لیگ ن کا نیابہانیہ 

آرمی ایکٹ کی حمایت کاحکم خودنوازشریف نےدیا

جی ہاں ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کےساتھ ہی عمران خان اورتحریک انصاف کےچورچورچورکےبیانئےکی شدت میں بھی خاطرخواہ کمی آئی ہےاورنیب آرڈیننس کےنام ہراحتساب کےپرپہلےہی کتردئیےگئےہیں ۔ سچ ہےاس ملک میں سیاستدانوں نےجمہوریت کانام لےلےکرعوام کوبری طرح استعمال کیاہےاورنہ جانےکب تک استعمال کرتےرہیں گے؟ حالات سدھارنےکیلئےلوگوں کوخودآگےآناپڑےگااورقیادت اپنےہی جیسوں میں سےکسی کودیناپڑےگی ۔

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.